LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
اپوزیشن کمیٹی کے ساتھ اچھا معاہدہ تیار ہوا، سہیل آفریدی نے سبوتاژ کر دیا: محسن نقوی پاک بھارت سرحد پر بلااشتعال بھارتی فائرنگ، شہید پاکستانی شہریوں کی نمازِ جنازہ ادا وزیراعظم کی محسن نقوی سے ملاقات، خیبرپختونخوا میں امن و امان کیلئے سخت فیصلوں پر غور وزیراعظم کی نواز شریف سے ملاقات، اپوزیشن سے مذاکرات پر تبادلہ خیال خیبرپختونخوا حکومت تحریری معاہدے پر اتفاق کرکے آخری وقت میں پیچھے ہٹ گئی: محسن نقوی وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے مذاکراتی کمیٹی کو بھیجے ڈرافٹ کا مسودہ جاری کر دیا اسلام آباد مفاہمت کی 7 شرائط پوری ہونے تک آبنائے ہرمز نہیں کھولی جائے گی: قالیباف پنجاب میں پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کا آغاز، 5 روڈ منصوبے نجی شعبے کے سپرد ملک بھر میں 257 کارروائیوں میں 700 حوثی جنگجو مارے گئے: یمنی فوج ملک کو انتشار سے بچانے کی ہر ممکن کوشش کی، پی ٹی آئی وفد دہشت گردی پر نہیں مانا: امیر مقام و شیری رحمان پی ٹی آئی دہشت گردی پر تعاون سے انکاری، لانگ مارچ اسلام آباد داخل نہیں ہونے دیں گے: رانا ثناء اللہ کے پی حکومت نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد نہیں کرنا چاہتی، حد سے زیادہ انتظار نہیں ہو سکتا: طلال چوہدری حکومت اور پی ٹی آئی مذاکرات میں ڈیڈلاک برقرار، لانگ مارچ ملتوی نہیں ہوگا: بیرسٹر گوہر نیویارک: 72 گھنٹے کے گرینڈ آپریشن میں لاپتہ اور انسانی اسمگلنگ کا شکار 34 بچے بازیاب ایران اپنے لیے مشکل یا آسان راستہ اختیار کر سکتا ہے: ٹرمپ

پٹرولیم لیوی کیخلاف جدوجہد سے حکومت ریلیف دینے پر مجبور ہوئی: حافظ نعیم

Web Desk

13 September 2026

اسلام آباد: امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمٰن نے وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے اعلان کردہ ‘خصوصی پٹرول ریلیف سکیم’ پر اپنا ابتدائی ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ظالمانہ پٹرولیم لیوی کے خلاف جماعت اسلامی کی مسلسل جدوجہد اور عوامی دباؤ کے نتیجے میں حکومت 100 روپے فی لٹر ریلیف دینے پر مجبور ہوئی ہے۔

اپنے جاری کردہ اہم بیان میں حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ موٹر سائیکل، رکشہ اور 800 سی سی تک کی چھوٹی گاڑیوں کے لیے پٹرول پر 100 روپے فی لٹر ریلیف کی تجاویز اور فریم ورک کا جماعت اسلامی کی قیادت گہرائی سے جائزہ لے گی۔

انہوں نے واضح اور دوٹوک الفاظ میں کہا کہ وزیراعظم کے اس جزوی سکیم کے اعلان سے پٹرولیم لیوی کے خلاف جاری جماعت اسلامی کی تحریک اور عوامی جدوجہد پر کوئی فرق نہیں پڑے گا۔

امیر جماعت اسلامی نے اپنے موقف کو دہراتے ہوئے تاکید کی کہ جب تک پٹرولیم مصنوعات پر عائد سنگین پٹرولیم لیوی کا مکمل خاتمہ نہیں کیا جاتا، تب تک جماعت اسلامی کی جدوجہد، ملک گیر احتجاج، دھرنے اور 20 ستمبر کی اسلام آباد لانگ مارچ کی کال بدستور برقرار رہے گی۔

حافظ نعیم الرحمٰن کا مزید کہنا تھا کہ جماعت اسلامی کے ماہرین اور قیادت وزیراعظم کی اس ریلیف سکیم کا تمام زاویوں سے تفصیلی جائزہ لے رہی ہے، جس کے بعد جماعت اسلامی آج رات اپنا حتمی اور باضابطہ موقف قوم کے سامنے پیش کرے گی۔