LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
اپوزیشن کمیٹی کے ساتھ اچھا معاہدہ تیار ہوا، سہیل آفریدی نے سبوتاژ کر دیا: محسن نقوی پاک بھارت سرحد پر بلااشتعال بھارتی فائرنگ، شہید پاکستانی شہریوں کی نمازِ جنازہ ادا وزیراعظم کی محسن نقوی سے ملاقات، خیبرپختونخوا میں امن و امان کیلئے سخت فیصلوں پر غور وزیراعظم کی نواز شریف سے ملاقات، اپوزیشن سے مذاکرات پر تبادلہ خیال خیبرپختونخوا حکومت تحریری معاہدے پر اتفاق کرکے آخری وقت میں پیچھے ہٹ گئی: محسن نقوی وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے مذاکراتی کمیٹی کو بھیجے ڈرافٹ کا مسودہ جاری کر دیا اسلام آباد مفاہمت کی 7 شرائط پوری ہونے تک آبنائے ہرمز نہیں کھولی جائے گی: قالیباف پنجاب میں پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کا آغاز، 5 روڈ منصوبے نجی شعبے کے سپرد ملک بھر میں 257 کارروائیوں میں 700 حوثی جنگجو مارے گئے: یمنی فوج ملک کو انتشار سے بچانے کی ہر ممکن کوشش کی، پی ٹی آئی وفد دہشت گردی پر نہیں مانا: امیر مقام و شیری رحمان پی ٹی آئی دہشت گردی پر تعاون سے انکاری، لانگ مارچ اسلام آباد داخل نہیں ہونے دیں گے: رانا ثناء اللہ کے پی حکومت نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد نہیں کرنا چاہتی، حد سے زیادہ انتظار نہیں ہو سکتا: طلال چوہدری حکومت اور پی ٹی آئی مذاکرات میں ڈیڈلاک برقرار، لانگ مارچ ملتوی نہیں ہوگا: بیرسٹر گوہر نیویارک: 72 گھنٹے کے گرینڈ آپریشن میں لاپتہ اور انسانی اسمگلنگ کا شکار 34 بچے بازیاب ایران اپنے لیے مشکل یا آسان راستہ اختیار کر سکتا ہے: ٹرمپ

28 ویں آئینی ترمیم کے ذریعے صوبوں کے حقوق پر ڈاکہ نہیں ڈالنے دیں گے: سلمان اکرم راجہ

Web Desk

13 September 2026

کراچی: پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ آئین کی رو سے صوبوں کی تقسیم یا ان کے حقوق کے فیصلوں کا اختیار صرف متعلقہ صوبائی اسمبلی کو حاصل ہے، اور پی ٹی آئی 28 ویں آئینی ترمیم کے ذریعے صوبائی حقوق پر کسی قسم کا ڈاکہ نہیں ڈالنے دے گی۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سلمان اکرم راجہ نے بلوچستان کے ممتاز رہنمائے قوم سردار عطاء اللہ مینگل کو ان کی خدمات پر خراجِ عقیدت پیش کیا اور 2 ستمبر کے شہدا کو سلام پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ آج پاکستان میں مختلف زبانیں بولنے والے خطوں کے درمیان دوری محسوس کی جا رہی ہے، جبکہ ملک کی تاریخ میں سندھی، بلوچ، پٹھان اور پنجابی تمام قومیتوں کے ساتھ زیادتیاں کی گئی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آج ملک کی ہر گلی اور محلے میں بھوک اور افلاس کا راج ہے۔ بلوچستان کو معاشی طور پر جان بوجھ کر کمزور رکھا گیا ہے، حالانکہ وہاں سے مہنگی ترین قدرتی گیس نکلتی ہے۔ انہوں نے افسوس کا اظہار کیا کہ پنجاب کے سکولوں میں پڑھنے والے بچے بلوچستان کے قومی ہیروز کی تاریخ سے ناواقف ہیں۔

سندھ کی صورتحال پر بات کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ تحریک انصاف کی قیادت وزیراعلیٰ کے ہمراہ پہنچی لیکن انہیں کراچی میں داخل ہونے سے روکا گیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے سندھی عوام کے چہروں پر مایوسی کے ساتھ ساتھ تبدیلی کی امید بھی دیکھی ہے۔ عوام اب اس نظام سے چھٹکارا چاہتے ہیں اور یہ جنگ ہر مظلوم طبقے کی جنگ ہے۔ کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی حقوق کی پامالی جاری ہے اور پی ٹی آئی اس جدوجہد میں ہر اول دستے کا کردار ادا کر رہی ہے۔

بانی پی ٹی آئی کا ذکر کرتے ہوئے سلمان اکرم راجہ نے انکشاف کیا کہ عمران خان کو مسلسل مختلف آفرز کی گئیں لیکن وہ اپنے مبادیات اور اصولوں پر سمجھوتہ کرنے کو تیار نہیں ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ عمران خان ملک کے حقیقی درد کو سمجھتے ہیں اور انہوں نے خصوصاً ہدایت کی تھی کہ ’ماہ رنگ کا خیال رکھنا‘۔

صوبائی آئینی حقوق پر بات کرتے ہوئے انہوں نے واضح کیا کہ آئین کے تحت صوبوں کی حدود یا تقسیم سے قبل متعلقہ صوبائی اسمبلی سے دو تہائی اکثریت سے قرارداد منظور ہونا ضروری ہے۔ بانی پی ٹی آئی عمران خان کا بھی یہی بیانیہ ہے کہ سندھ اور دیگر صوبوں کے فیصلے وہاں کے عوام کو کرنے دیے جائیں اور ہم ان کے ساتھ کھڑے رہیں گے۔