پٹرولیم مصنوعات پر ریلیف: حکومت اور جماعت اسلامی کے مذاکرات منگل تک موخر
Web Desk
13 September 2026
اسلام آباد: پٹرولیم مصنوعات کی بلند قیمتوں اور پٹرولیم لیوی میں کمی کے معاملے پر وفاقی حکومت اور جماعت اسلامی کے درمیان جاری مذاکرات میں تعطل برقرار ہے، جس کے باعث پیر کو ہونے والی اہم نشست اب منگل تک ملتوی کر دی گئی ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ سے رابطہ کر کے وزیراعظم کا پیغام پہنچایا۔ لیاقت بلوچ نے تصدیق کی کہ احسن اقبال نے انہیں آگاہ کیا کہ وزیراعظم چاہتے ہیں کہ پٹرولیم لیوی اور دیگر مطالبات پر تفصیلی بات چیت اب منگل کو کی جائے۔
لیاقت بلوچ کے مطابق، حکومت نے جماعت اسلامی کے مطالبات کا جائز لینے کے لیے ایک مرکزی کمیٹی قائم کر رکھی ہے، جبکہ پٹرولیم لیوی اور انڈیپنڈنٹ پاور پروڈیوسرز (IPPs) کے معاہدوں کے لیے الگ الگ ذیلی کمیٹیاں تشکیل دی گئی ہیں۔ طے شدہ نئے شیڈول کے تحت پٹرولیم لیوی پر مذاکرات منگل کو ہوں گے جبکہ آئی پی پیز کے معاملے پر بدھ کو پیش رفت کا جائزہ لیا جائے گا۔
واضح رہے کہ اس سے قبل اسلام آباد میں حکومت اور جماعت اسلامی کے درمیان پٹرولیم لیوی میں کمی اور عوام کو فوری ریلیف کی فراہمی پر مذاکرات کے دو دور ہو چکے ہیں، تاہم دونوں فریقین کے درمیان کسی حتمی نتیجے یا معاہدے پر اتفاق رائے نہیں ہو سکا۔
دوسری جانب جماعت اسلامی نے حکومت پر دباؤ برقرار رکھتے ہوئے 20 ستمبر کو وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی طرف لانگ مارچ اور دھرنے کی کال دے رکھی ہے، جس کا مقصد پٹرولیم لیوی کے خاتمے اور بجلی کے بھاری بلوں سے عوام کو نجات دلانا ہے۔
متعلقہ عنوانات
جوڈیشل کمپلیکس حملہ کیس: عدالت کا بانی پی ٹی آئی کو آئندہ سماعت پر پیش کرنے کا حکم، فرخ حبیب و دیگر اشتہاری قرار
5 October 2026
گورنر راج اچھا فیصلہ نہیں، آخری حد پر نہیں جانا چاہتے: امیر مقام
5 October 2026
ایمان اور ہادی چٹھہ ضمانت کیس: ریکارڈ پیش نہ کرنے پر جج برہم، ڈی ایس پی کی سرزنش
5 October 2026
ریاست مخالف پروپیگنڈے کے خلاف این سی سی آئی اے کے خصوصی یونٹس قائم
5 October 2026
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا منفی زون میں آغاز
5 October 2026
صدر اور وزیراعظم کا قوم کی تعمیر میں اساتذہ کے کردار کو خراج تحسین
5 October 2026
میر رضا کیس: جوڈیشل کمیشن کا جائے وقوعہ کے دورے کا فیصلہ
5 October 2026
سری لنکن کرکٹ ٹیم کی پاکستان کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئے پاکستان آمد
5 October 2026