LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
دفاعی معاہدے میں ایران، فلسطین اور دیگر اسلامی ممالک کو شامل کیا جائے: حافظ نعیم الرحمان مذاکرات میں ڈیڈلاک کی بنیادی وجہ بانی پی ٹی آئی تک رسائی ہے: اسد قیصر پی ٹی آئی والے یوٹرن لینے کے ماہر ہیں، کسی ایک بات پر قائم نہیں رہتے: عطا تارڑ ایران کا میزائلوں کی رینج اور رفتار بڑھانے کا فیصلہ، اپ گریڈیشن شروع اسلام آباد پر چڑھائی کرنے والے کس کا ایجنڈا پورا کرنا چاہتے ہیں؟ احسن اقبال امریکا شرائط مان لے تو آبنائے ہرمز ایک ہفتے میں کھول دیں گے: عباس عراقچی ماسکو فارمیٹ کا افغانستان سے متعلق آٹھواں مشاورتی اجلاس 5 اکتوبر کو ہو گا نانٹکیٹ کے ساحل کے قریب لاپتا طبی طیارے کا ملبہ مل گیا، 6 افراد تاحال لاپتا اپوزیشن کمیٹی کے ساتھ اچھا معاہدہ تیار ہوا، سہیل آفریدی نے سبوتاژ کر دیا: محسن نقوی پاک بھارت سرحد پر بلااشتعال بھارتی فائرنگ، شہید پاکستانی شہریوں کی نمازِ جنازہ ادا وزیراعظم کی محسن نقوی سے ملاقات، خیبرپختونخوا میں امن و امان کیلئے سخت فیصلوں پر غور وزیراعظم کی نواز شریف سے ملاقات، اپوزیشن سے مذاکرات پر تبادلہ خیال خیبرپختونخوا حکومت تحریری معاہدے پر اتفاق کرکے آخری وقت میں پیچھے ہٹ گئی: محسن نقوی وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے مذاکراتی کمیٹی کو بھیجے ڈرافٹ کا مسودہ جاری کر دیا اسلام آباد مفاہمت کی 7 شرائط پوری ہونے تک آبنائے ہرمز نہیں کھولی جائے گی: قالیباف

بہت گرم چائے سے غذائی نالی کے کینسر کا خطرہ بڑھنے کا انکشاف

Web Desk

13 September 2026

برطانیہ میں کی جانے والی ایک نئی طبی تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ انتہائی گرم چائے یا کافی پینے کی عادت غذائی نالی (Esophagus) کے کینسر کے خطرات میں نمایاں اضافہ کر سکتی ہے۔ بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق اس جامع تحقیق میں تقریباً 10 لاکھ درمیانی عمر کے افراد کا 14 سال سے زائد عرصے تک طویل مشاہدہ اور جائزہ لیا گیا، جس کے بعد محققین نے بہت گرم مشروبات کے شوقین افراد کا موازنہ نارمل یا ہلکی گرم چائے اور کافی پینے والوں سے کیا۔

نتائج کے مطابق جو افراد باقاعدگی سے 65 ڈگری سینٹی گریڈ یا اس سے زائد درجہ حرارت پر مشروبات نوش کرتے تھے، ان میں غذائی نالی کے مخصوص کینسر ‘اسکویمس سیل کارسینوما’ (Squamous Cell Carcinoma) میں مبتلا ہونے کا خطرہ دیگر افراد کے مقابلے میں تین گنا زیادہ دیکھا گیا۔ ‘انٹرنیشنل ایجنسی فار ریسرچ آن کینسر’ بھی 65 ڈگری سینٹی گریڈ یا اس سے تیز گرم مشروبات کو سرطان کا باعث بننے والے عوامل میں شمار کرتی ہے۔ ماہرین نے مشورہ دیا ہے کہ عام طور پر چائے کا درجہ حرارت 50 سے 60 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان ہونا چاہیے، لہٰذا کھولتی ہوئی گرم چائے یا کافی کو فوری پینے کے بجائے چند منٹ ٹھنڈا ہونے دینا صحت کے لیے زیادہ محفوظ ہے۔