ہرنائی میں پاک فوج کا بروقت ریسکیو آپریشن، 5 کان کن زندہ نکال لیے
Web Desk
13 September 2026
ہرنائی: بلوچستان کے ضلع ہرنائی میں واقع کوئلہ کان میں اچانک گیس دھماکے کے بعد پھنس جانے والے 5 مزدوروں کو پاک فوج نے کامیاب اور بروقت ریسکیو آپریشن کے ذریعے زندہ بچا لیا ہے۔
ذرائع کے مطابق، ہرنائی کے پہاڑی علاقے میں قائم کوئلہ کان کے اندر زہریلی گیس کا شدید دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں متعدد کان کن اندر گہرائی میں پھنس کر رہ گئے۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی پاک فوج نے فوری طور پر امدادی کارروائی کا آغاز کیا۔
ذرائع نے بتایا کہ حادثے کے نتیجے میں 4 کان کن دم گھٹنے اور ملبے تلے دبنے سے جاں بحق ہو گئے، جبکہ 5 زخمیوں کو بحفاظت نکال کر فوری طبی امداد فراہم کی گئی۔ ریسکیو ٹیموں کی جانب سے ریسکیو آپریشن مکمل کر لیا گیا ہے اور شدید زخمی کان کنوں کو بہتر علاج معالجے کے لیے کوئٹہ کے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
دوسری جانب، مقامی آبادی اور متاثرہ خاندانوں نے کٹھن حالات میں پاک فوج کی جانب سے بروقت، جرات مندانہ اور تیز رفتار امدادی کارروائی پر گہرے تشکر کا اظہار کرتے ہوئے ان کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔
متعلقہ عنوانات
سعودی عرب کی جانب آنے والے 2 میزائل اور 3 ڈرون فضا میں تباہ
15 November 2026
یومِ اعلانِ آزادیٔ فلسطین: پاکستان کا آزاد خودمختار ریاست کی حمایت کا اعادہ
15 November 2026
اسرائیلی فوج کا غزہ میں حماس کے سینئر کمانڈر کو شہید کرنے کا دعویٰ
15 November 2026
جی بی اے 16 دیامر 2 کے 3 پولنگ سٹیشنوں پر پولنگ شروع
15 November 2026
امریکا میں فضائی بحران برقرار، 6 ہزار پروازیں منسوخ، ساڑھے 7 ہزار تاخیر کا شکار
15 November 2026
اقتصادی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ کا اجلاس آج اسلام آباد میں شروع ہوگا
15 November 2026
امریکا کی مشرق وسطیٰ میں اپنے شہریوں کو اضافی احتیاط برتنے کی ہدایت
15 November 2026
نیتن یاہو کی گادی آئزن کوٹ سے قومی اتحاد کی حکومت بنانے کی اپیل
15 November 2026