ملک بھر کے 115 مخصوص اضلاع میں 21 تا 27 ستمبر ذیلی قومی انسدادِ پولیو مہم کا اعلان
Web Desk
11 September 2026
اسلام آباد: نیشنل ایمرجنسی آپریشنز سنٹر (EOC) کے مطابق ملک بھر کے 115 مخصوص اضلاع میں 21 سے 27 ستمبر تک خصوصی ذیلی قومی انسدادِ پولیو مہم کا انعقاد کیا جائے گا۔
مہم کے دوران تربیت یافتہ پولیو ورکرز گھر گھر جا کر پانچ سال سے کم عمر کروڑوں بچوں کو معذوری سے بچانے کے لیے پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائیں گے۔ صوبائی و علاقائی اعداد و شمار کے مطابق پنجاب کے 13 مخصوص اضلاع میں 1 کروڑ 6 لاکھ، سندھ کے 30 اضلاع میں 1 کروڑ، خیبر پختونخوا کے 37 اضلاع میں 73 لاکھ، اور بلوچستان کے 32 اضلاع میں 23 لاکھ بچوں کو ویکسین پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔
اس کے علاوہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 4 لاکھ 47 ہزار جبکہ گلگت بلتستان کے 2 مخصوص اضلاع میں 1 لاکھ 37 ہزار بچوں کو پولیو کے حفاظتی قطرے پلائے جائیں گے۔
نیشنل ای او سی کے حکام نے زور دیتے ہوئے کہا کہ بچوں کو پولیو سے محفوظ مستقبل فراہم کرنا پوری قوم کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔ انہوں نے والدین سے اپیل کی کہ وہ ملک سے اس وائرس کے مکمل خاتمے کے لیے گھر آنے والی پولیو ٹیموں سے بھرپور تعاون کریں اور پانچ سال سے کم عمر کے ہر بچے کو قطرے لازمی پلوا کر فرض ادا کریں۔
متعلقہ عنوانات
لوئر دیر میں پُراسرار بیماری سے 7 افراد جاں بحق، درجنوں بچے زیر علاج
1 October 2026
پاکستان میں نیشنل مینٹل ہیلتھ پالیسی 2026-2035 کا اجرا
1 October 2026
وقت آگیا کہ دنیا جان لے’پنک سالٹ‘ کس کا خزانہ ہے: مریم نواز
1 October 2026
لانگ مارچ سے کبھی کوئی فائدہ ہوا اور نہ آئندہ ہوگا، مصطفی کمال
1 October 2026
کراچی میں غیر رجسٹرڈ اور مشتبہ جعلی ادویات کیخلاف ایف آئی اے کا کریک ڈاؤن
30 September 2026
پاکستان گلوبل مینٹل ہیلتھ سمٹ 2026 کا آغاز کل اسلام آباد میں ہوگا، وزارتِ صحت نے تفصیلات جاری کر دیں
30 September 2026
نجی میڈیکل کالجز کو سرکاری اداروں سے زیادہ نشستیں دینے کا تاثر درست نہیں: پی ایم ڈی سی
30 September 2026
ریبیز سے ہر سال 50 ہزار سے زائد اموات، بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
30 September 2026