ہیپاٹائٹس سی کے مریض ایک کروڑ 10 لاکھ سے تجاوز، اسلام آباد سے ملک گیر اسکریننگ پروگرام شروع
Web Desk
12 September 2026
پاکستان میں ہیپاٹائٹس سی کے خوفناک حد تک پھیلاؤ کا انکشاف ہوا ہے، جس کے تحت ملک بھر میں اس موذی مرض میں مبتلا افراد کی تعداد 1 کروڑ 10 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے۔ اس سنگین صورتِ حال پر قابو پانے کے لیے ‘وزیراعظم انسدادِ ہیپاٹائٹس پروگرام’ کے ڈائریکٹر ڈاکٹر ضیا داوڑ نے ’سماء‘ سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ملک گیر ہیپاٹائٹس سی اسکریننگ پروگرام کا باقاعدہ آغاز وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سے کر دیا گیا ہے، جس کے تحت 12 سال سے زائد عمر کے ہر شہری کی اسکریننگ کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔
ڈاکٹر ضیا داوڑ کے مطابق اس قومی مہم کے تحت ملک بھر میں مجموعی طور پر 16 کروڑ جبکہ اسلام آباد میں تقریباً 17 لاکھ افراد کی اسکریننگ کی جائے گی، جس میں تمام وفاقی ملازمین کے ٹیسٹ بھی شامل ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ پروگرام کے تین اہم مراحل میں اسکریننگ، تصدیقی ٹیسٹنگ اور مکمل علاج شامل ہیں، اور ان تمام مرحلوں کے تمام تر اخراجات وفاقی حکومت خود برداشت کرے گی۔ فی مریض اسکریننگ اور ٹیسٹنگ پر ساڑھے 7 ہزار روپے جبکہ علاج پر تقریباً 64 ہزار روپے کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ ہوائی اڈوں پر مسافروں کی اسکریننگ کی جائے گی اور 18 سرکاری اسپتالوں میں یہ سہولیات فعال کر دی گئی ہیں، جبکہ ٹیسٹ نہ کرانے والے وفاقی ملازمین کی تنخواہیں روکنے کی سفارش بھی زیرِ غور ہے۔
متعلقہ عنوانات
ایڑی کا درد نظر انداز نہ کریں، کن علامات پر ڈاکٹر سے رجوع ضروری ہے؟
4 October 2026
وزن میں کمی کے دوران جسم کی زائد چربی کہاں جاتی ہے، حیران کُن جواب
4 October 2026
دوا فروخت کرنے کیلئے ڈاکٹر بھی لائسنس کا پابند ہے، وفاقی آئینی عدالت
3 October 2026
پاکستان میں 3 کروڑ 20 لاکھ افراد کو ذہنی صحت کی نگہداشت کی ضرورت : ڈاکٹر مختار برتھ
2 October 2026
لوئر دیر میں پُراسرار بیماری سے 7 افراد جاں بحق، درجنوں بچے زیر علاج
1 October 2026
پاکستان میں نیشنل مینٹل ہیلتھ پالیسی 2026-2035 کا اجرا
1 October 2026
وقت آگیا کہ دنیا جان لے’پنک سالٹ‘ کس کا خزانہ ہے: مریم نواز
1 October 2026
لانگ مارچ سے کبھی کوئی فائدہ ہوا اور نہ آئندہ ہوگا، مصطفی کمال
1 October 2026