LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
اپوزیشن کمیٹی کے ساتھ اچھا معاہدہ تیار ہوا، سہیل آفریدی نے سبوتاژ کر دیا: محسن نقوی پاک بھارت سرحد پر بلااشتعال بھارتی فائرنگ، شہید پاکستانی شہریوں کی نمازِ جنازہ ادا وزیراعظم کی محسن نقوی سے ملاقات، خیبرپختونخوا میں امن و امان کیلئے سخت فیصلوں پر غور وزیراعظم کی نواز شریف سے ملاقات، اپوزیشن سے مذاکرات پر تبادلہ خیال خیبرپختونخوا حکومت تحریری معاہدے پر اتفاق کرکے آخری وقت میں پیچھے ہٹ گئی: محسن نقوی وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے مذاکراتی کمیٹی کو بھیجے ڈرافٹ کا مسودہ جاری کر دیا اسلام آباد مفاہمت کی 7 شرائط پوری ہونے تک آبنائے ہرمز نہیں کھولی جائے گی: قالیباف پنجاب میں پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کا آغاز، 5 روڈ منصوبے نجی شعبے کے سپرد ملک بھر میں 257 کارروائیوں میں 700 حوثی جنگجو مارے گئے: یمنی فوج ملک کو انتشار سے بچانے کی ہر ممکن کوشش کی، پی ٹی آئی وفد دہشت گردی پر نہیں مانا: امیر مقام و شیری رحمان پی ٹی آئی دہشت گردی پر تعاون سے انکاری، لانگ مارچ اسلام آباد داخل نہیں ہونے دیں گے: رانا ثناء اللہ کے پی حکومت نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد نہیں کرنا چاہتی، حد سے زیادہ انتظار نہیں ہو سکتا: طلال چوہدری حکومت اور پی ٹی آئی مذاکرات میں ڈیڈلاک برقرار، لانگ مارچ ملتوی نہیں ہوگا: بیرسٹر گوہر نیویارک: 72 گھنٹے کے گرینڈ آپریشن میں لاپتہ اور انسانی اسمگلنگ کا شکار 34 بچے بازیاب ایران اپنے لیے مشکل یا آسان راستہ اختیار کر سکتا ہے: ٹرمپ

وزیراعظم اور سعودی ولی عہد کا ٹیلیفونک رابطہ، علاقائی امن و استحکام پر تبادلہ خیال

Web Desk

13 September 2026

اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف اور سعودی عرب کے ولی عہد و وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کے درمیان اہم ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے، جس میں مشرقِ وسطیٰ کی مجموعی صورتحال، سعودی عرب پر حوثی باغیوں کے حالیہ حملوں اور علاقائی امن و استحکام کی بحالی پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

گفتگو کے دوران وزیراعظم شہباز شریف نے سعودی عرب کے شہری اور اقتصادی بنیادی ڈھانچے کو نشانہ بنانے والے حوثی حملوں کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے مملکتِ سعودی عرب کی قیادت اور برادر عوام کے ساتھ پاکستان کی کامل یکجہتی کا اعادہ کیا۔ انہوں نے واضح کیا کہ حوثی ملیشیا کے یہ حملے نہ صرف خطے کی سلامتی کے لیے براہِ راست خطرہ ہیں بلکہ عالمی معیشت اور توانائی کی بلا تعطل فراہمی کے نظام میں شدید خلل کا سبب بن سکتے ہیں۔

وزیراعظم نے گفتگو میں تاکید کی کہ وہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار کے ساتھ مل کر خطے میں کشیدگی کم کرنے اور پائیدار امن و امان قائم کرنے کی سفارتی کوششیں جاری رکھیں گے۔ شہباز شریف نے کشیدہ حالات میں سعودی ولی عہد کی تدبر، دانشمندی اور بصیرت افروز قیادت کی تعریف کی اور خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

دوسری جانب، سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے پاکستان کی جانب سے غیر متزلزل حمایت اور خطے میں امن کی بحالی کے لیے پاکستانی قیادت کی مخلصانہ کوششوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے انہیں سراہا۔

دونوں رہنماؤں نے بدلتی ہوئی علاقائی صورتحال پر مسلسل اور قریبی رابطہ برقرار رکھنے اور جلد ایک اعلیٰ سطحی ملاقات پر اتفاق کیا۔