LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
عراق کا ایران کے ساتھ 3 سرحدی گزرگاہوں پر آمدورفت بحال کرنے کا اعلان سعودی آئل پائپ لائن پر ڈرون حملہ، عراقی فورسز نے لانچنگ سائٹ کا سراغ لگا لیا وزیراعظم اور سعودی ولی عہد کا ٹیلیفونک رابطہ، علاقائی امن و استحکام پر تبادلہ خیال 28 ویں آئینی ترمیم کے ذریعے صوبوں کے حقوق پر ڈاکہ نہیں ڈالنے دیں گے: سلمان اکرم راجہ ہرنائی میں پاک فوج کا بروقت ریسکیو آپریشن، 5 کان کن زندہ نکال لیے پٹرولیم لیوی کیخلاف جدوجہد سے حکومت ریلیف دینے پر مجبور ہوئی: حافظ نعیم وزیراعظم کا عوام کیلئے خصوصی پٹرول ریلیف سکیم کا اعلان پٹرولیم مصنوعات پر ریلیف: حکومت اور جماعت اسلامی کے مذاکرات منگل تک موخر صوبوں کی تقسیم سے انتظامی یونٹس یا بلدیاتی انتخابات کا معاملہ نکل سکتا ہے: رانا ثناءاللہ سعودیہ سے جنگ نہیں، امریکا میں ہمت ہے تو ایرانی فوج کا سامنا کرے: مسعود پزشکیان ملائیشین وزیراعظم کا پاکستان پر دہشت گردی کا الزام ماننے سے صاف انکار پٹرولیم لیوی کا پٹرول کی قیمت سے کوئی تعلق نہیں: حافظ نعیم الرحمٰن سندھ طاس معاہدے پر عالمی عدالت کا فیصلہ پاکستان کی کامیابی ہے: چینی اخبار حادثات اور ہنگامی حالات میں بروقت ابتدائی طبی امداد ناگزیر ہے، مریم نواز شریف افغانستان میں داعش خراسان اب بھی سنگین سیکیورٹی خطرہ ہے: روس کا انتباہ

عراق کا ایران کے ساتھ 3 سرحدی گزرگاہوں پر آمدورفت بحال کرنے کا اعلان

Web Desk

13 September 2026

بغداد: سعودی ایسٹ ویسٹ آئل پائپ لائن پر ہونے والے ڈرون حملے کے بعد احتیاطی تدابیر کے تحت عارضی طور پر بند کی گئی ایران کے ساتھ اپنی تین اہم سرحدی گزرگاہوں پر عراق نے مسافروں اور تجارتی آمدورفت کی بحالی کا باقاعدہ اعلان کر دیا ہے۔

بین الاقوامی خبر رساں ایجنسیوں کے مطابق عراقی حکام نے تصدیق کی ہے کہ ایران کی سرحد سے متصل اہم ‘الشیب’ سرحدی گزرگاہ کو عام مسافروں کی آمدورفت کے لیے دوبارہ کھول دیا جائے گا۔ اس کے ساتھ ساتھ بصرہ کے قریب واقع ‘شلمچہ’ سرحدی گزرگاہ پر بھی مسافروں کی نقل وحرکت کو فوری طور پر فعال کر دیا گیا ہے۔

عراقی حکام کا مزید کہنا تھا کہ شلمچہ سرحدی پوائنٹ پر صرف مسافر ہی نہیں بلکہ تجارتی سامان کی برآمدات و واردات کی سرگرمیاں بھی رواں ہفتے کے اختتام تک مکمل طور پر بحال کر دی جائیں گی تاکہ دوطرفہ تجارت متاثر نہ ہو۔

واضح رہے کہ سعودی آئل پائپ لائن پر عراق کی سرزمین سے ڈرون داغے جانے کے شواہد اور سیکیورٹی تحریکات سامنے آنے کے بعد عراقی حکومت نے سیکورٹی کا جائزہ لینے کے لیے ایران سے ملحقہ بعض حساس سرحدی گزرگاہوں کو عارضی طور پر مسدود کر دیا تھا۔