LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
پشاور میں امریکی قونصل خانہ عارضی طور پر بند ایران کے خلاف کارروائی دنیا کے امن کیلئے ضروری تھی، نیتن یاہو کا ٹرمپ سے اظہارِ تشکر ایران میں زمینی فوج بھیجنے کا امکان رد نہیں کیا، صدر ٹرمپ کا بیان چین کی ایران کی خودمختاری کے دفاع میں مکمل حمایت کا اعلان اسرائیل اور امریکا کے حملوں میں شریک نہیں، برطانوی وزیر اعظم کا دوٹوک اعلان ابوظبی میں 3روز سے پھنسے مسافروں کی روانگی، متعدد ایئرلائنز کی خصوصی پروازیں اسرائیل کا حزب اللہ کے سربراہ نعیم قاسم کی شہادت کا دعویٰ 500امریکی واسرائیلی اہداف کونشانہ بنایاجاچکا، طویل جنگ کی تیاری کررہےہیں، ایران ایرانی قیادت کے خلاف آپریشن توقع سے زیادہ تیزی سے مکمل ہوگیا، امریکی صدر ایران پر امریکی واسرائیل حملوں میں شہادتوں کی تعداد555ہوگئی،نطنز نیوکلیئرپلانٹ پر بھی حملہ ایران میں ہلاک امریکی فوجیوں کی تعداد4ہوگئی، سینٹرل کمانڈ ایران کے اسرائیل، خلیجی ممالک میں مختلف امریکی اڈوں پرحملے جاری،7زخمی، املاک کو شدید نقصان کویت ، دفاعی نظام کی زدمیں آکر3امریکی ایف15طیارے غلطی سے تباہ، امریکا کی تصدیق خلیجی ملکوں پرایرانی حملے افسوسناک ، پاکستان مذاکرات پر زور دیتا ہے: اسحاق ڈار بھارتی قبضے سے کشمیر کی آزادی تک جنوبی ایشیا محفوظ نہیں ہو سکتا: صدر زرداری

ایرانی سُپریم لیڈر کی شہادت پر پاکستانی شوبز انڈسٹری بھی غم سے نڈھال

Web Desk

2 March 2026

امریکا اور اسرائیل کی ایران میں مشترکہ کارروائی کے دوران ایرانی آیت اللہ علی خامنہ ای کی شہادت پر دنیا بھر سمیت پاکستان میں بھی گہرے رنج و غم کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ پاکستان میں شوبز شخصیات اور عوام نے ان کی وفات کو امتِ مسلمہ کیلئے ایک بڑا نقصان قرار دیا ہے۔

پاکستانی اداکارہ مشی خان نے انسٹاگرام پر سٹوری اور ویڈیو پیغام شیئر کرتے ہوئے آیت اللہ علی خامنہ ای کیلئے آنسوؤں کے ساتھ تعزیت کا اظہار کیا۔ انہوں نے لکھا کہ دنیا کے سب سے معتبر شخص کو مار ڈالا گیا، تاریخ کبھی فراموش نہیں کرے گی کہ کیسے 86 سالہ شخص تنہا شیطانی طاقتوں کے سامنے ڈٹا رہا، ہتھیار ڈالنے کے بجائے جامِ شہادت نوش کیا۔

اداکارہ نادیہ خان نے نجی ٹی وی چینل پر نشر ہونے والی اپنی رمضان ٹرانسمیشن کے دوران شہادت پر گہرے دکھ کا اظہار کیا اور کہا کہ یہ مسلمانوں کیلئے ایک مشکل وقت ہے، جو متحد نہیں ہیں وہ اس کی بھاری قیمت ادا کر رہے ہیں۔ مسلم دنیا میں جنگ کا منظر ناقابلِ برداشت ہے، آیت اللہ کی شہادت امتِ مسلمہ کیلئے ایک بڑا صدمہ ہے۔

اداکار عقیل ملک نے انسٹاگرام پر لکھا کہ حق والوں کے سر جھکتے نہیں بلکہ کٹ جاتے ہیں۔

اداکارہ مایا علی نے انسٹا سٹوری میں ایرانی شہید رہنما کی تصویر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ ہیروز کبھی مرتے نہیں، وہ ہمیشہ ہمارے دلوں میں زندہ رہتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ سچے رہنما تھے جو اپنے دشمن کے خلاف پوری طاقت سے کھڑے رہے۔

اداکار و گلوکار ثمر جعفری نے انسٹا سٹوری میں لکھا کہ آج آیت اللہ خامنہ ای کی شہادت نے ان کے ذہن میں برسوں سے موجود سوال کا جواب دے دیا کہ حضرت حسین بن علی المرتضیٰ رضی اللہ عنہما کے وقت مسلم امہ کہاں تھی؟ کیوں کوئی ان کی مدد کیلئے آگے نہیں آیا جب انہیں سب سے زیادہ مدد کی ضرورت تھی۔

اداکار خالد انعم نے انسٹا سٹوری شیئر کرتے ہوئے کہا کہ چراغ سب کے بجھیں گے، ہوا کسی کی نہیں، الوداع آغا جان۔

دیگر پاکستانی شوبز شخصیات، جن میں مدیحہ رضوی، ایمن خان، منال خان، طلحہٰ چاہور، خاقان شاہنواز، ثناء جاوید، یمنیٰ زیدی شامل ہیں، نے بھی اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر تعزیتی پیغامات جاری کیے ہیں اور شہید رہنما کے لیے گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔