LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
وزیرِ اعظم شہباز شریف کی ایف بی آر اصلاحات پر ہفتہ وار جائزہ اجلاس کی صدارت سانحہ پمز: راجہ پرویز اشرف کا قومی اسمبلی میں شدید احتجاج، پارلیمانی کمیٹی بنانے کا مطالبہ سینیٹ اجلاس: سانحہ پمز پر اپوزیشن و حکومت کے درمیان شدید نوک جھونک، پالیسی اصلاحات کا مطالبہ سپریم کورٹ کا ستائیسویں آئینی ترمیم کے خلاف درخواست وصول کرنے سے انکار اشرافیہ کے پرائیویٹ علاج پر پابندی سے سرکاری ہسپتال بہتر ہوں گے: سینیٹر پرویز رشید میچ کے وقفے میں عمران خان کے بیٹوں کا انٹرویو نشر، پاکستان کرکٹ بورڈ کا احتجاج ریاست امن و امان برقرار رکھنے کی اپنی ذمہ داری پوری کرے گی: محسن نقوی پاکستان اور برطانیہ کے درمیان تمام شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق وزیراعظم کمیٹی کی ابتدائی رپورٹ تیار، پمز ہسپتال کے افسران و سٹاف کی غفلت ثابت افغان طالبان رجیم کیخلاف افغانستان فریڈم فرنٹ کا محاذ متحرک مریم نواز کا نیپال میں سیلاب کے باعث جانی و مالی نقصان پر اظہار افسوس ٹاسک فورس برائے بحری اصلاحات، ملکی بندرگاہوں کی بہتری میں اہم پیشرفت مودی حکومت کی ہٹ دھرمی برقرار، بھارتی نوجوان ایک مرتبہ پھر احتجاج پر مجبور ایران کی ترکیہ میں امریکی صدر ٹرمپ کو قتل کرنے کے منصوبے کی تردید پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے دوران مثبت رجحان

خلیجی ملکوں پرایرانی حملے افسوسناک ، پاکستان مذاکرات پر زور دیتا ہے: اسحاق ڈار

Web Desk

2 March 2026

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ خلیجی ممالک پر ایرانی حملے افسوسناک ہیں اور پاکستان مذاکرات پر زور دیتا ہے۔ وفاقی دارالحکومت میں سفرا کو ایران اور افغانستان کی صورتحال پر بریفنگ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان ایران کی صورتحال کو قریب سے مانیٹر کر رہا ہے اور حالیہ حالات انتہائی نازک ہیں۔

نائب وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان علاقائی ممالک کے ساتھ رابطے میں ہے اور اپنی تمام سفارتی کوششیں بروئے کار لا رہا ہے۔ ہماری تمام تر توجہ کشیدگی کم کرنے پر مرکوز ہے اور تمام ریاستیں دوسرے ممالک کی خودمختاری سے متعلق عالمی قوانین کی پابند ہیں۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان تصفیہ طلب امور کے حل کے لیے سفارت کاری کی حمایت کرتا ہے اور چاہتا ہے کہ تمام فریقین سفارت کاری اور مذاکرات کو ترجیح دیں۔ مذاکرات اور سفارت کاری ہی آگے بڑھنے کا واحد راستہ ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایران کی جانب سے حملے اپنے دفاع میں کیے گئے، اور پاکستان مسلسل مذاکرات اور سفارت کاری پر زور دیتا آیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ یواے ای میں حملے کے دوران ایک پاکستانی شہری جاں بحق ہوا۔ مشرق وسطیٰ خصوصاً غزہ میں امن کے قیام کے لیے پاکستان نے موثر کردار ادا کیا اور غزہ کے عوام کو امداد اور انسانی ہمدردی کی بنیاد پر مدد فراہم کی جانی چاہیے۔

نائب وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان نے غزہ پیس بورڈ کے افتتاحی اجلاس میں شرکت کی، اور چین، امریکا اور برادر ممالک کے ساتھ ہمارے بہترین تعلقات ہیں۔ افغانستان کے ساتھ پرامن ہمسائیگی کے خواہاں ہیں اور گزشتہ سال افغانستان کے تین دورے کیے، جن میں معیشت، تجارت اور دیگر اہم امور پر تفصیلی بات ہوئی۔ دوروں کے دوران ریل منصوبے کے ذریعے روابط کے فروغ پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ افغانستان سے صرف ایک مطالبہ کیا گیا کہ اپنی سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال نہ ہونے دے۔ افغان سرزمین سے سنگین خلاف ورزیاں ہوئیں اور ہمارے پاس دہشت گردی کے ٹھوس شواہد موجود ہیں۔ قطر اور استنبول مذاکرات سے کوئی نتیجہ برآمد نہ ہوا۔

انہوں نے کہا کہ آپریشن غضب للحق میں ٹی ٹی پی اور دیگر دہشت گرد عناصر کے خلاف اقدامات کیے گئے اور کامیابی سے دہشت گردوں کے ٹھکانے اور کیمپ تباہ کیے گئے۔ جوابی کارروائی میں شہری آبادی کو نشانہ نہیں بنایا گیا۔