اسرائیل کا حزب اللہ کے سربراہ نعیم قاسم کی شہادت کا دعویٰ
Web Desk
2 March 2026
اسرائیل نے لبنان میں حزب اللہ کے ٹھکانوں پر شدید بمباری کی ہے جس میں اہم کمانڈرز کو نشانہ بنانے کا بھی دعویٰ کیا ہے۔عالمی میڈیا کے مطابق اسرائیلی وزیر دفاع یسرائیل کاٹز نے دعویٰ کیا ہے کہ لبنان پر حملے میں حزب اللہ کے سربراہ نعیم قاسم کو کامیابی کے ساتھ نشانہ بنایا گیا۔
اسرائیلی وزیر دفاع کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعظم نیتن یاہو اور میں نے اسرائیلی فوج کو حزب اللہ کے خلاف طاقت کے ساتھ کارروائی کرنے کی ہدایت دی ہے۔اس سے پہلے اسرائیلی فوج کے ترجمان نے ایک بیان میں بتایا تھا کہ لبنان کے دارالحکومت بیروت میں ایک بڑے ہدف کو انتہائی درستگی کے ساتھ نشانہ بنایا ہے۔
حزب اللہ نے فوری طور پر اپنے سربراہ نعیم قاسم کے بارے میں اسرائیلی دعوے کی تصدیق یا تردید نہیں کی البتہ تنظیم کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ اسرائیلی حملوں کے بعد سیکیورٹی اقدامات سخت کر دیے گئے ہیں۔
ادھر فلسطین کی ایک جہادی تنظیم اسلامی جہاد نے دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیل کے بیروت میں حملے میں ان کے ایک اہم کمانڈر 41 سالہ ادھم العثمان ساتھیوں سمیت شہید ہوگئے۔
متعلقہ عنوانات
وزیراعظم کا علاقائی و عالمی صورتحال کے تناظر میں اہم اجلاس آج طلب
9 March 2026
شرح سود برقرار رہے گی یا بڑھے گی؟ نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان آج ہوگا
9 March 2026
وزیراعلیٰ مریم نواز نے پنجاب اکنامک ٹرانسفارمیشن کمیٹی تشکیل دے دی
9 March 2026
ایران میں قیادت کی تبدیلی اور اسرائیل پر بڑا حملہ: عالمی منڈی میں خام تیل 100 ڈالر سے تجاوز کر گیا
9 March 2026
تیل کی بڑھتی قیمتیں عالمی امن کے لیے چھوٹی قربانی ہیں: ڈونلڈ ٹرمپ
9 March 2026
پاکستان سٹاک مارکیٹ میں 9700 پوائنٹس کی کمی، ٹریڈنگ عارضی طور پر روک دی گئی
9 March 2026
ایرانی حملے جاری رہے تو نقصان کا خود ذمہ دار ہوگا: سعودی عرب
9 March 2026
مجتبیٰ خامنہ ای کی قیادت میں اسرائیل پر میزائل حملے، لبنان میں جھڑپیں، کئی شہری شہید
9 March 2026