LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
آبنائے ہرمز میں امریکی زیرِ آب ڈرون پکڑنے کا ایرانی دعویٰ، واشنگٹن نے مسترد کردیا خیبرپختونخوا میں گورنر راج کے آپشن پر بیک ڈور کام چل رہا ہے،طارق فضل چوہدری پاک بحریہ کی نئی شامل کی گئی آبدوز کی پہلی لائیو ویپن فائرنگ کامیابی سے مکمل عازمینِ حج کی سہولت کے لیے پاک حج ایپ میں متعدد نئے فیچرز متعارف پاکستان نے افغانستان میں اندرونی جھڑپوں سے متعلق الزامات مسترد کردیے یونانی دارالحکومت ایتھنز میں دھماکا،4 امریکیوں سمیت 6 افراد ہلاک راولپنڈی اور اسلام آباد میں انٹرنیٹ سروس متاثر، شہریوں کو مشکلات کا سامنا سہیل آفریدی کوبانی پی ٹی آئی کا مکمل اعتماد حاصل ہے، چیئرمین پی ٹی آئی ایران تجارت نہیں کرسکتا تو کوئی بھی تجارت نہیں کرے گا،ایرانی آرمی چیف یمنی فورسز کا حالیہ حملوں میں 4 ایرانی عسکری ماہرین کی ہلاکت کا دعویٰ امریکا صرف ایران کو مٹانے یا تباہ کرنے کا خواب ہی دیکھ سکتا ہے، ایرانی صدر ایرانی فوج کا خطے میں واشنگٹن کی کسی بھی فوجی کارروائی کا بھرپور جواب دینے کا اعلان دھمکیوں اور پابندیوں سے اپنی مرضی مسلط کرنے کا دور ختم ہو رہا ہے، کاظم غریب آبادی ڈی آئی خان: چیک پوسٹ پر خودکش حملے کا مقدمہ درج، دہشتگردی سمیت 14 دفعات شامل چند ہفتوں میں ایران کے پاس تجارت یا بارٹر کیلئے کچھ نہیں بچے گا، سکاٹ بیسنٹ

پنجاب حکومت کا بڑا اقدام، مستحق فنکاروں کیلئے خصوصی فنڈز قائم

Web Desk

2 March 2026

پنجاب حکومت نے مستحق فنکاروں کے لیے 50 کروڑ روپے کا خصوصی فنڈ قائم کر کے انہیں مالی تحفظ فراہم کرنے کا بڑا اقدام کیا ہے۔ یہ پروگرام پنجاب حکومت کی جانب سے پنجاب آرٹسٹ خدمت کارڈ کے ذریعے ترتیب دیا گیا ہے جس کا مقصد فنکاروں کی زندگی کو بہتر بنانا ہے۔

اس پروگرام کے تحت اہل فنکاروں کو ماہانہ 5 ہزار روپے وظیفہ فراہم کیا جائے گا جبکہ ابتدائی مرحلے میں 63 مستحق فنکاروں کو فی کس 15 ہزار روپے ادا کیے جا چکے ہیں۔ وظیفہ کی ادائیگی بینک آف پنجاب کے ذریعے کی جائے گی۔

پروگرام کے لیے سال کے آغاز میں درخواستیں طلب کی گئیں جس کے نتیجے میں مجموعی طور پر 2 ہزار 702 درخواستیں موصول ہوئیں۔ قواعد و ضوابط کے مطابق سکروٹنی کے بعد 1 ہزار 831 فنکار اہل قرار پائے اور ان کا ڈیٹا پنجاب سوشل پروٹیکشن اتھارٹی کو بھجوا دیا گیا، جہاں سے فنڈز جاری کرنے کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔

مزید برآں مستحق فنکاروں کے لیے تعلیمی گرانٹ 3 لاکھ روپے، میڈیکل گرانٹ 2 لاکھ روپے اور دیگر امداد 1 لاکھ روپے مقرر کی گئی ہے۔ 80 سال سے زائد عمر کے فنکاروں کے لیے ماہانہ 10 سے 15 ہزار روپے پنشن دینے کی تجویز بھی زیر غور ہے جبکہ 54 سال سے زائد عمر کے فنکاروں کے لیے ریلیف اسکیم متعارف کروانے کی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے۔

یہ اقدام فنکاروں کی فلاح و بہبود کے لیے ایک اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے جس سے مستحق اہلِ فن کو مالی سہارا ملے گا۔