LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
اسحاق ڈار کی شاہِ اردن سے ملاقات، فلسطین اور مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال پر تبادلۂ خیال 30 دن تک بغیر دھوئے پہنے جانے والی ٹی شٹ متعارف فرانسیسی خبر رساں ادارے کی صحافی کرسٹینا کیلئے انٹرنیشنل پریس فریڈم ایوارڈ اسرائیلی آرمی چیف کا غزہ میں فوجی آپریشن جاری رکھنے کا اعلان پیٹریاٹ میزائل بنانے پر امریکا اور یوکرین کے مذاکرات، ٹرمپ کے تحفظات برقرار امریکا، چین اور روس کے درمیان محدود نوعیت کی نئی شراکت داریاں قائم جنوبی لبنان میں اسرائیلی فوج کے حملے، ایک شخص جاں بحق، 11 زخمی وزیر اعظم 2 روزہ سرکاری دورے پر آج سعودی عرب روانہ ہوں گے ایران سے ڈیل کرنا چاہتے ہیں، بات چیت جاری ہے: امریکی صدر سعودی عرب نے کشیدگی میں کمی کیلئے مذاکرات کا سلسلہ برقرار رکھنا ناگزیر قرار دیدیا چین کا افریقی ممالک میں ایبول کی وبا کے انسداد میں تعاون جاری رکھنے کا اعلان کانگو میں ایبولا کی وبا کا پھیلاؤ روکنے کیلئے نئی ویکسین کی آزمائش شروع کردی: ڈبلیو ایچ او ایران کی نئی امریکی کارروائی پر خلیج کی توانائی تنصیبات کو نشانہ بنانے کی وارننگ آبنائے ہرمز پر ایران کو محدود کنٹرول دینے کی تجویز زیر غور امریکا، ایران اور عمان کا آج آبنائے ہرمز سے متعلق عبوری معاہدے کا اعلان متوقع

ایران کے خلاف کارروائی دنیا کے امن کیلئے ضروری تھی، نیتن یاہو کا ٹرمپ سے اظہارِ تشکر

Web Desk

2 March 2026

اسرائیل کے وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو نے کہا ہے کہ ایران کو جوہری ہتھیار حاصل کرنے سے روکنا عالمی امن کیلئے ناگزیر تھا اور اسی مقصد کے تحت اسرائیل نے کارروائی کی۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگر ایران کو جوہری ہتھیار اور انہیں لے جانے والے میزائل نظام حاصل ہو جاتے تو وہ پوری انسانیت کیلئے سنگین خطرہ بن جاتا۔ ان کے مطابق اسرائیل اسی ممکنہ خطرے کو روکنے کیلئے عملی اقدامات کر رہا ہے۔

وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ اسرائیل اپنی سلامتی کے دفاع کیلئے میدان میں اترا ہے، تاہم اس اقدام سے دیگر کئی ممالک کی سلامتی بھی یقینی بنائی جا رہی ہے۔

دوسری جانب ایران کے بیلسٹک میزائل حملوں میں کم از کم نو اسرائیلی شہری ہلاک ہوئے۔ بیٹ شیمش، جو تل ابیب اور یروشلم کے درمیان واقع ہے، بھی متاثرہ علاقوں میں شامل ہے۔

نیتن یاہو نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا خصوصی شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ امریکا اس مہم میں اسرائیل کے ساتھ کھڑا ہے۔ انہوں نے صدر ٹرمپ کو اپنا بہترین دوست اور عظیم رہنما قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ دنیا کو محفوظ بنانے کی کوشش میں اسرائیل کے شانہ بشانہ ہیں۔

گزشتہ روز اسرائیلی حملے میں ایران کے روحانی پیشوا علی خامنہ ای سمیت اعلیٰ عسکری قیادت اور دیگر اہم شخصیات کے جاں بحق ہونے کی اطلاعات بھی سامنے آئی ہیں۔