بھارتی قبضے سے کشمیر کی آزادی تک جنوبی ایشیا محفوظ نہیں ہو سکتا: صدر زرداری
Web Desk
2 March 2026
پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ بھارتی قبضہ سے کشمیر کی آزادی تک جنوبی ایشیا میں امن قائم نہیں ہو سکتا۔ اجلاس کی صدارت اسپیکر ایاز صادق کر رہے ہیں جبکہ وزیراعظم شہباز شریف، صوبوں کے وزرائے اعلیٰ، گورنر اور غیر ملکی سفارتکار بھی اس میں شریک ہیں۔ اجلاس کا آغاز قومی ترانے سے ہوا، جس کے بعد تلاوتِ کلام پاک کی گئی۔
صدر زرداری نے کہا کہ بطور دو بار منتخب صدر یہ ان کا پارلیمنٹ کو 9واں خطاب ہے، اور نئے پارلیمانی سال کے آغاز پر قوم کو عزم مضبوط رکھنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ جمہوریہ کی طاقت آئین، عوامی ثابت قدمی، پارلیمنٹ، حکومت اور مسلح افواج میں مضمر ہے۔ ملکی خودمختاری کا تحفظ، آئین کی حکمرانی، معاشی ترقی، اور شہریوں کی خوشحالی و امن کے لیے ترقی اور استحکام کو آگے بڑھانا ضروری ہے۔
صدر نے کہا کہ آج ہم انہی بنیادوں پر کھڑے ہیں جو ہماری قومی جدوجہد کے معماروں نے رکھی تھیں۔ قائد اعظم نے آئین اور قانون کی حکمرانی پر مبنی جمہوری ریاست کا تصور پیش کیا، جبکہ شہید ذوالفقار علی بھٹو نے قوم کو متفقہ آئین دیا۔ بے نظیر بھٹو نے قربانی اور مثالی قیادت کے ذریعے جمہوری عمل کو مضبوط کیا۔
صدر نے کہا کہ پارلیمنٹ کی بالادستی کے لیے ان کے اقدامات صرف الفاظ تک محدود نہیں، بلکہ عملی اقدامات سے بھی ظاہر ہیں۔ سلامتی کونسل کی رپورٹ میں افغان دہشت گردوں کو علاقائی خطرے سے بڑھ کر عالمی خطرہ قرار دیا گیا۔ انہوں نے زور دیا کہ کشمیر کی آزادی اور جنوبی ایشیا میں امن کے لیے تمام متعلقہ فریق یکسو اور متحرک رہیں۔
متعلقہ عنوانات
مردان جلسے کے خلاف منفی مہم کی کوششیں ناکام ہوں گی، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا
16 April 2026
کراچی سے پشاور جانے والی رحمان بابا ایکسپریس میں آتشزدگی، پولیس انسپکٹر جاں بحق
16 April 2026
ایرانی صدر مسعود پزشکیان اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ملاقات، ایرانی میڈیا
16 April 2026
ایران سے معاہدہ ہوا تو اسلام آباد جا سکتا ہوں، ڈونلڈ ٹرمپ
16 April 2026
اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر میں 1ارب 32 کروڑ ڈالر کی کمی ریکارڈ
16 April 2026
درآمدی گیس بند ہونے سے عارضی لوڈشیڈنگ، بحران جلد حل ہو جائیگا: وزیر توانائی
16 April 2026
پاکستان اور ترکیہ کے درمیان کمانڈو و سپیشل فورسز مشق ’’جناح XIII کامیابی سے مکمل
16 April 2026
ایم کیو ایم انٹرا پارٹی الیکشن کیس؛ الیکشن کمیشن نے متحدہ کو اکتوبر 2026 تک کی حتمی مہلت دے دی
16 April 2026