ایران پر امریکی واسرائیل حملوں میں شہادتوں کی تعداد555ہوگئی،نطنز نیوکلیئرپلانٹ پر بھی حملہ
Web Desk
2 March 2026
ایرانی ریڈ کریسنٹ سوسائٹی کے مطابق ایران میں امریکا اور اسرائیل کے حملوں میں شہادتوں کی تعداد 555 ہوگئی۔ ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ امریکا اور اسرائیل کی جانب سے ایرانی صوبے یزد اور فارس پرتازہ حملے کیے گئے۔
ایرانی حکام کا بتانا ہے کہ گزشتہ دو دن کے دوران یزد میں امریکی و اسرائیلی حملوں میں 27 افراد شہید ہوئے ہیں۔جبکہ فارس میں امریکا واسرائیل حملوں میں35 افراد شہید ہوئے۔
ادھر ایران نے تصدیق کی ہے کہ اس کے جوہری مرکز نطنز نیوکلیئر پلانٹ پرامریکااور اسرائیل نے حملہ کیاہے۔ایران کے نمائندے رضا نجفی نے اقوام متحدہ کی ایٹمی نگرانی ایجنسی کے 35 رکنی بورڈ آف گورنرز کے اجلاس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایاکہ نطنزمیں پرامن، محفوظ جوہری مرکز پرپھر حملہ کیاگیاہے۔
ایران نے اس حملے کو بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ جوہری پروگرام پر کسی قسم کے خطرے کے پیش نظر حفاظتی اقدامات کو مزید مضبوط کیا جائے گا۔
متعلقہ عنوانات
نیواڈا کا دریائے کولوراڈو کے پانی میں کٹوتی کے منصوبے کیخلاف ٹرمپ انتظامیہ پر مقدمہ دائر
26 August 2026
انڈونیشیا، ملائیشیا اور سنگاپور کا آبنائے ملاکا کو محفوظ اور کھلا رکھنے کے عزم کا اعادہ
26 August 2026
جنوبی سوڈان میں 2 امن فوجیوں کی ہلاکت، اقوام متحدہ کی شدید مذمت
26 August 2026
چین کا امریکا سے خود مختار ریاستوں میں آزادانہ انتخابات میں مداخلت بند کرنے کا مطالبہ
26 August 2026
ہیٹی میں گینگ کے حملے میں 40 افراد ہلاک، درجنوں گھر نذر آتش
26 August 2026
امریکی فوج کا بلیک ہاک ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار، 4 اہلکار محفوظ
26 August 2026
امریکا نے ایران پر حملوں کو پابندیوں میں منتقل کر دیا، مارکو روبیو
26 August 2026
عمانی وزیر خارجہ نے ایرانی ہم منصب کیساتھ بات چیت کو تعمیری قرار دے دیا
26 August 2026