LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
برآمدات میں اضافے کیلئے نجی شعبے کو بھی آگے آنا ہوگا: ہارون اختر خان معروف کوہ پیما سید علی شاہ کی میت 31 دن بعد فلک سیر کی چوٹی سے تلاش کرلی گئی آر ایل این جی کی عدم دستیابی سے بجلی کی پیداوار متاثر ہوئی: پاور ڈویژن پاکستان کو دنیا کی 24 ویں بڑی معیشت اور جی 20 کا حصہ بنانا ہدف ہے: اسحاق ڈار پمز میں 14 بچوں کی ہلاکت ہمارے نظام پر بڑا سوالیہ نشان ہے: مصدق ملک کسی نے ہمیں دھرنے سے اٹھانے کی کوشش کی تو وہ اپنا شوق پورا کرلے: حافظ نعیم علی پرویز ملک کی او آئی سی سی آئی اور پی ایس او قیادت سے الگ الگ ملاقاتیں عوام کو جدید ڈیجیٹل مالیاتی نظام سے منسلک کرنا ترجیح ہے: شزا فاطمہ محسن نقوی کا جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا دورہ، امیگریشن سسٹم ڈاؤن ہونے پر فوری ہدایت پاکستان چین دوستی کو ڈیٹا، ٹیکنالوجی کے نئے دور میں داخل کرنا چاہتے ہیں: مریم نواز سہیل آفریدی کی آیت نور کے گھر آمد، ملزمان کو کڑی سزا دینے کی یقین دہانی نیپال و تبت میں سیلاب سے ہلاکتیں 626 ہو گئیں، 2000 سے زیادہ افراد تاحال لاپتہ ڈی آئی جی ساؤتھ کا ڈیفنس میں خواتین کے جھگڑے کی وائرل ویڈیو پر انکوائری کا فیصلہ امریکی پابندیوں کے تسلسل سے مہنگائی میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے: ایرانی صدر فیلڈ مارشل عاصم منیر کا پاکستان آرڈیننس فیکٹری واہ کا دورہ، پیداواری صلاحیتوں کا جائزہ لیا

ایران میں زمینی فوج بھیجنے کا امکان رد نہیں کیا، صدر ٹرمپ کا بیان

Web Desk

2 March 2026

امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران میں زمینی فوج بھیجنے کے امکان کو مکمل طور پر مسترد کرنے سے گریز کرتے ہوئے کہا ہے کہ حالات کے مطابق ہر آپشن زیر غور رکھا جائے گا۔

امریکی میڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ وہ دیگر صدور کی طرح پیشگی یہ اعلان نہیں کریں گے کہ امریکا کبھی زمینی فوج نہیں بھیجے گا۔ ان کے مطابق یہ ممکن ہے کہ زمینی فوج کی ضرورت پیش نہ آئے، تاہم یہ بھی خارج از امکان نہیں کہ حالات ایسے رخ اختیار کر جائیں جہاں یہ قدم ناگزیر ہو جائے۔

بعد ازاں وائٹ ہاؤس میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ امریکا کے اہداف واضح ہیں، ایران کی میزائل صلاحیت اور بحری قوت کو غیر مؤثر بنانا اور اسے ایٹمی ہتھیار حاصل کرنے سے روکنا اولین ترجیح ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایران کو اپنی سرحدوں سے باہر شدت پسند عناصر کو ہتھیار، مالی وسائل اور رہنمائی فراہم کرنے سے بھی روکنا ضروری ہے۔

صدر ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ ایران کا میزائل پروگرام جوہری صلاحیت کے تحفظ کیلئے ترتیب دیا گیا تھا اور طویل فاصلے تک مار کرنے والے میزائلوں سے لیس ایرانی حکومت مشرق وسطیٰ اور امریکا دونوں کیلئے ناقابل برداشت خطرہ بن سکتی تھی۔

انہوں نے کہا کہ امریکا نے ایران کے ساتھ مذاکرات کی کوشش کی لیکن معاہدے ناکام رہے، اسی وجہ سے فوجی کارروائی کا فیصلہ کیا گیا۔ ان کے مطابق یہ حملہ آخری اور بہترین موقع سمجھتے ہوئے کیا گیا تاکہ مبینہ خطرات کا خاتمہ کیا جا سکے۔

صدر ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ ایران کے دس بحری جہاز تباہ کیے جا چکے ہیں اور اس کی میزائل بنانے کی صلاحیت کمزور ہو رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ فوجی آپریشن طے شدہ مدت سے آگے بڑھ رہا ہے اور اگر ضرورت پڑی تو کارروائی طویل کی جا سکتی ہے۔

انہوں نے سابق صدر براک اوباما کے دور میں طے پانے والے ایران جوہری معاہدے سے 2018 میں علیحدگی کے اپنے فیصلے کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایک خطرناک معاہدہ تھا اور اسے ختم کرنا ضروری تھا۔