ابوظبی میں 3روز سے پھنسے مسافروں کی روانگی، متعدد ایئرلائنز کی خصوصی پروازیں
Web Desk
2 March 2026
ابوظبی انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر تین دن سے موجود ٹرانزٹ مسافروں کو ان کی منزلوں تک پہنچانے کیلئے خصوصی اور عارضی پروازوں کا سلسلہ شروع کر دیا گیا ہے۔ حکام کے مطابق یہ محدود آپریشن 4 مارچ تک جاری رہے گا۔
اتحاد ایئر ویز نے ہنگامی انتظامات کے تحت چند گھنٹوں میں اٹھارہ پروازیں روانہ کیں۔ ان میں کارگو اور مسافر دونوں اقسام کے طیارے شامل تھے۔ اتحاد کی پروازیں یورپ، مشرق وسطیٰ اور جنوبی ایشیا کے مختلف شہروں کی جانب بھیجی گئیں تاکہ متاثرہ مسافروں کو جلد از جلد سہولت فراہم کی جا سکے۔
روانہ ہونے والے شہروں میں لندن، ایمسٹرڈیم، میونخ، کراچی، اسلام آباد، ممبئی، ماسکو، پیرس، مسقط، بنگلور، دہلی، جدہ، دمام، ریاض اور قاہرہ شامل ہیں۔ ایئرلائن کے مطابق ترجیح ان مسافروں کو دی گئی جو گزشتہ تین روز سے ایئرپورٹ پر موجود تھے۔
ادھر Emirates نے بھی محدود پروازوں کی بحالی کا اعلان کیا ہے۔ ایئرلائن انتظامیہ کا کہنا ہے کہ پہلے سے تصدیق شدہ بکنگ رکھنے والے مسافروں کو مرحلہ وار روانہ کیا جائے گا اور انہیں براہ راست مطلع کیا جائے گا۔
علاوہ ازیں IndiGo اور Lufthansa کی پروازیں بھی روانہ کی گئیں۔ حکام نے واضح کیا ہے کہ محدود آپریشن مکمل ہونے کے بعد چار مارچ کی دوپہر دو بجے تک فضائی سرگرمیاں دوبارہ معطل کر دی جائیں گی۔
دوسری جانب دبئی سے بھی چند پروازیں بھارت، دوحہ، روم اور جرمنی کے شہر لیپزگ کیلئے روانہ کی جائیں گی، جن میں کارگو پرواز بھی شامل ہے۔
متعلقہ عنوانات
نیواڈا کا دریائے کولوراڈو کے پانی میں کٹوتی کے منصوبے کیخلاف ٹرمپ انتظامیہ پر مقدمہ دائر
26 August 2026
انڈونیشیا، ملائیشیا اور سنگاپور کا آبنائے ملاکا کو محفوظ اور کھلا رکھنے کے عزم کا اعادہ
26 August 2026
جنوبی سوڈان میں 2 امن فوجیوں کی ہلاکت، اقوام متحدہ کی شدید مذمت
26 August 2026
چین کا امریکا سے خود مختار ریاستوں میں آزادانہ انتخابات میں مداخلت بند کرنے کا مطالبہ
26 August 2026
ہیٹی میں گینگ کے حملے میں 40 افراد ہلاک، درجنوں گھر نذر آتش
26 August 2026
امریکی فوج کا بلیک ہاک ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار، 4 اہلکار محفوظ
26 August 2026
امریکا نے ایران پر حملوں کو پابندیوں میں منتقل کر دیا، مارکو روبیو
26 August 2026
عمانی وزیر خارجہ نے ایرانی ہم منصب کیساتھ بات چیت کو تعمیری قرار دے دیا
26 August 2026