500امریکی واسرائیلی اہداف کونشانہ بنایاجاچکا، طویل جنگ کی تیاری کررہےہیں، ایران
Web Desk
2 March 2026
ایرانی پاسدارانِ انقلاب نے دعویٰ کیا ہے کہ جنگ کے تیسرے روز تک مشرقِ وسطیٰ میں امریکا اور اسرائیل سے وابستہ 500 اہداف کو نشانہ بنایا جاچکا ہے۔
پاسدارانِ انقلاب کی جانب سےبیان میں کہا گیا کہ اب تک ایرانی مسلح افواج نے 60 اسٹریٹیجک اہداف اور 500 امریکی فوجی ٹھکانوں اور صہیونی ریاست کے اہداف پر حملے کیے ہیں۔
بیان کے مطابق ان کارروائیوں میں اب تک 700 سے زائد ڈرونز اور سیکڑوں میزائل داغے جا چکے ہیں۔
دوسری جانب ایران کی سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل کے سیکریٹری علی لاریجانی کا کہنا ہے کہ ان کا ملک امریکاکے برعکس ایک طویل جنگ کی تیاری کر رہا ہے۔
انھوں نے سوشل میڈیا پر ایک پیغام لکھا کہ گذشتہ تین سو سالوں میں، ایران نے کوئی جنگ شروع نہیں کی ہے، ہماری بہادر مسلح افواج نے اپنے دفاع کے سواکسی حملے میں حصہ نہیں لیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ قیمت سے قطع نظرہم اپنا اور اپنی 6000 سال پرانی تہذیب کا بھرپور طریقے سے دفاع کریں گے۔ ہم دشمن کو ان کے غلط حساب کتاب پر پچھتاوا دلائیں گے۔
متعلقہ عنوانات
نیواڈا کا دریائے کولوراڈو کے پانی میں کٹوتی کے منصوبے کیخلاف ٹرمپ انتظامیہ پر مقدمہ دائر
26 August 2026
انڈونیشیا، ملائیشیا اور سنگاپور کا آبنائے ملاکا کو محفوظ اور کھلا رکھنے کے عزم کا اعادہ
26 August 2026
جنوبی سوڈان میں 2 امن فوجیوں کی ہلاکت، اقوام متحدہ کی شدید مذمت
26 August 2026
چین کا امریکا سے خود مختار ریاستوں میں آزادانہ انتخابات میں مداخلت بند کرنے کا مطالبہ
26 August 2026
ہیٹی میں گینگ کے حملے میں 40 افراد ہلاک، درجنوں گھر نذر آتش
26 August 2026
امریکی فوج کا بلیک ہاک ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار، 4 اہلکار محفوظ
26 August 2026
امریکا نے ایران پر حملوں کو پابندیوں میں منتقل کر دیا، مارکو روبیو
26 August 2026
عمانی وزیر خارجہ نے ایرانی ہم منصب کیساتھ بات چیت کو تعمیری قرار دے دیا
26 August 2026