پاکستان کو مصر کی طرح ہیپاٹائٹس فری بنانا ہے”؛ وزیرِ صحت مصطفیٰ کمال کی زیرِ صدارت وزیراعظم ہیپاٹائٹس سی پروگرام کا اہم اجلاس
Web Desk
4 June 2026
اسلام آباد: وفاقی وزیرِ صحت مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ ملک کو ہیپاٹائٹس سی سے پاک کرنا ہمارا اہم قومی مقصد ہے اور پاکستان نے اس موذی بیماری کے مکمل خاتمے کے لیے مصر کے کامیاب ماڈل کو اپنایا ہے، جس طرح مصر نے کامیابی حاصل کی اسی طرح ہم نے بھی اپنے ملک کو ‘ہیپاٹائٹس سی فری’ بنانا ہے۔
یہ بات انہوں نے “وزیراعظم پروگرام برائے ہیپاٹائیٹس سی” کے ایک اعلیٰ سطحی جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔ اس اہم اجلاس میں وفاقی سیکرٹری، ایڈیشنل سیکرٹری، سی او نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ (NIH)، وفاقی ہسپتالوں کے سربراہان اور ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر (DHO) نے خصوصی شرکت کی۔ اجلاس کے دوران ڈائریکٹر پروگرام نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ہیپاٹائٹس سی کی اسکریننگ کے حوالے سے ہونے والی اب تک کی پیش رفت پر تفصیلی بریفنگ دی۔
وزیرِ صحت مصطفیٰ کمال نے پروگرام کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے چونکا دینے والے اعداد و شمار سامنے لائے اور کہا ملک میں اس وقت ہیپاٹائیٹس سی کے تقریباً ایک کروڑ سے زائد مریض موجود ہیں، یہی وجہ ہے کہ وزیراعظم ہیپاٹائیٹس سی پروگرام غیر معمولی اہمیت کا حامل ہے۔ ہیپاٹائیٹس سی کے خلاف جنگ میں تمام اداروں کا مربوط کردار ناگزیر ہے کیونکہ یہ صرف ایک عام سرکاری پروگرام نہیں بلکہ قوم کے مستقبل کو محفوظ بنانے کی ایک عظیم مہم ہے۔ تمام متعلقہ ادارے باہمی تعاون اور مشترکہ حکمت عملی کے تحت کام کرتے ہوئے اس بیماری کے خاتمے کے لیے مؤثر اقدامات کو یقینی بنائیں۔
مصطفیٰ کمال نے حکام کو ہدایات جاری کیں کہ عوامی آگاہی مہم (Public Awareness Campaign) کے دائرہ کار کو مزید بڑھایا جائے تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگوں کی اسکریننگ ممکن ہو سکے۔ انہوں نے کہا کہ ہیپاٹائیٹس سی کے کیریئرز کی بروقت نشاندہی اور علاج کی بدولت ہی اس بیماری کے مزید پھیلاؤ کو روکا جا سکتا ہے۔ وزیرِ صحت نے اصرار کیا کہ اسکریننگ کے عمل کو انتہائی تیز اور آسان بنایا جائے تاکہ عام آدمی اس سے مستفید ہو سکے، جبکہ ٹیسٹ مثبت آنے والے مریضوں کے بروقت اور فوری علاج کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔
اجلاس کے اختتام پر وفاقی وزیرِ صحت مصطفیٰ کمال نے عوام سے مخلصانہ اپیل کرتے ہوئے کہا”اسلام آباد کے شہریوں سے گزارش ہے کہ وہ دارالحکومت میں قائم کردہ 15 ہیلتھ فیسلیٹیز (صحت کے مراکز) سے رجوع کریں اور وہاں جا کر اپنا ہیپاٹائیٹس سی کا ٹیسٹ بالکل مفت کروائیں۔”انہوں نے مزید کہا کہ اب یہ ہر شہری کی انفرادی ذمہ داری ہے کہ وہ خود بھی اپنا ٹیسٹ کروائے اور اپنے خاندان و اردگرد کے دوسرے لوگوں کو بھی اس کی ترغیب دے تاکہ ایک صحت مند پاکستان کی بنیاد رکھی جا سکے۔
متعلقہ عنوانات
پمز میں سی ٹی کورونری اینجیوگرافی سہولت فعال نہ ہونے پر وزیراعظم کا نوٹس، انکوائری کمیٹی قائم
23 August 2026
چین: ہارٹ فیلیئر کے مریضوں کے لیے نیا علاج امید کی کرن
23 August 2026
لاہور جنرل ہسپتال کی ایمرجنسی سے لاکھوں روپے کی ادویات چوری پکڑی گئی
22 August 2026
پمز میں سی ٹی کورونری اینجیوگرافی سہولت فعال نہ ہونے پر وزیراعظم کا نوٹس، انکوائری کمیٹی قائم
22 August 2026
سندھ میں 80 فیصد آبادی آلودہ پانی پینے پر مجبور ہے: مصطفیٰ کمال
22 August 2026
گردوں کی خرابی کی 7 اہم علامات، انہیں نظرانداز نہ کریں
21 August 2026
کراچی میں ریبیز سے 11 سالہ بچہ جاں بحق، ہلاکتوں کی تعداد 22 ہوگئی
21 August 2026
وزیراعلیٰ مریم نواز نے جناح انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کا افتتاح کر دیا
21 August 2026