فیلڈ مارشل عاصم منیر کل تہران کا دورہ کریں گے: ایرانی وزارت خارجہ
Web Desk
23 August 2026
ایرانی وزارتِ خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے اعلان کیا ہے کہ آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر پیر کو تہران کا اہم سرکاری دورہ کریں گے۔ ترجمان کے مطابق اس دورے کا بنیادی مقصد پاک-ایران دوطرفہ تعاون کو فروغ دینا اور خطے میں امن و سلامتی کے لیے پاکستان کی تعمیری کوششوں کے سلسلہ کو آگے بڑھانا ہے۔ اس سے قبل دونوں ممالک کے درمیان رابطوں کے سلسلے میں فیلڈ مارشل عاصم منیر اور ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ بھی ہوا تھا، جس میں علاقائی صورتِ حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ دوسری جانب ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے اپنے ایک خطاب میں واضح کیا ہے کہ ایران اس وقت مکمل معاشی، عسکری اور سیکیورٹی جنگ کا سامنا کر رہا ہے اور امریکی پابندیوں کے باوجود مضبوط اتحاد اور مزاحمت کے ساتھ ڈٹا ہوا ہے
متعلقہ عنوانات
ایس آئی ایف سی کی ریگولیٹری اصلاحات، کاروباری آسانیوں کے فروغ کی جانب اہم پیش رفت
23 August 2026
بلاول بھٹو کا آزاد کشمیر میں بارشوں سے جانی و مالی نقصان پر اظہار افسوس
23 August 2026
نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار کل سے 28 اگست تک برطانیہ کا سرکاری دورہ کریں گے
23 August 2026
ایران مزاحمت اور استقامت کے باعث دنیا کو حیران کرنے والی طاقت بن کر ابھرا: پزشکیان
23 August 2026
جماعت اسلامی کا 12 ربیع الاول کے بعد ملک گیر ہڑتال کا اعلان
23 August 2026
مہنگی منگوائی گئی چینی سستی برآمدکرنےکی اجازت، قومی خزانے کو اربوں روپے کا نقصان
23 August 2026
چین کے بغیر امریکا کیلئے ایران کو معاشی طور پر تنہا کرنا ممکن نہیں: نیویارک ٹائمز
23 August 2026
بھارت کے قریب مال بردار بحری جہاز ڈوب گیا، 24 افراد لاپتا
23 August 2026