چین: ہارٹ فیلیئر کے مریضوں کے لیے نیا علاج امید کی کرن
Web Desk
23 August 2026
چین کے نانجنگ ڈرم ٹاور اسپتال کے محققین کی جانب سے کی جانے والی ایک ابتدائی طبی تحقیق نے ہارٹ فیلیئر (دل کی ناکامی) کے مریضوں کے علاج میں ایک نئی امید پیدا کر دی ہے۔ کلینیکل ٹرائل کے دوران نئی اسٹیم سیل تھراپی کے ذریعے 10 میں سے 9 مریضوں کے دل کے افعال میں نمایاں بہتری دیکھی گئی۔ اس طریقہ علاج کے تحت مریضوں کے اپنے خلیوں کو تبدیل کر کے ’انڈیوسڈ پلوری پوٹنٹ اسٹیم سیلز‘ میں ڈھالا گیا اور پھر انہیں دل کے متاثرہ پٹھوں میں انجیکٹ کیا گیا تا کہ خراب ٹشوز کی بحالی اور نئے خلیوں کی نشوونما ممکن ہو سکے۔ اگرچہ نتائج انتہائی حوصلہ افزا ہیں اور اس سے دل کے پٹھوں کی کمزوری کا عمل سست ہونے کا اشارہ ملا ہے، تاہم ماہرین کا کہنا ہے کہ بڑے پیمانے پر مزید ٹرائلز کے بغیر اسے حتمی علاج قرار دینا قبل از وقت ہو گا۔
متعلقہ عنوانات
ایڑی کا درد نظر انداز نہ کریں، کن علامات پر ڈاکٹر سے رجوع ضروری ہے؟
4 October 2026
وزن میں کمی کے دوران جسم کی زائد چربی کہاں جاتی ہے، حیران کُن جواب
4 October 2026
دوا فروخت کرنے کیلئے ڈاکٹر بھی لائسنس کا پابند ہے، وفاقی آئینی عدالت
3 October 2026
پاکستان میں 3 کروڑ 20 لاکھ افراد کو ذہنی صحت کی نگہداشت کی ضرورت : ڈاکٹر مختار برتھ
2 October 2026
لوئر دیر میں پُراسرار بیماری سے 7 افراد جاں بحق، درجنوں بچے زیر علاج
1 October 2026
پاکستان میں نیشنل مینٹل ہیلتھ پالیسی 2026-2035 کا اجرا
1 October 2026
وقت آگیا کہ دنیا جان لے’پنک سالٹ‘ کس کا خزانہ ہے: مریم نواز
1 October 2026
لانگ مارچ سے کبھی کوئی فائدہ ہوا اور نہ آئندہ ہوگا، مصطفی کمال
1 October 2026