LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
اسلام آباد پر لشکر کشی کی ہرگز اجازت نہیں دی جاسکتی، تمام وسائل بروئے کار لائیں گے: خواجہ آصف 7 اکتوبر کے طوفان الاقصیٰ نے اسرائیل کو شکست دی: حافظ نعیم الرحمان بیلاروسی وفد کی جی ایچ کیو آمد، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات محسن نقوی، طلال چوہدری سے برطانوی وزیر مملکت خارجہ امور سٹیفن ڈوٹی کی ملاقات صومالی بحری قزاقوں سے بازیاب تین پاکستانی کراچی پہنچ گئے ایران افزودگی کے حق سے کبھی دستبردار نہیں ہوگا، ایرانی عہدیدار عالمی مسائل کے حل کیلئے کثیرالجہتی نظام اور اقوام متحدہ کا کردار مزید اہم ہو گیا: اسحاق ڈار سینیٹر فاروق ایچ نائیک جوڈیشل کمیشن کی رکنیت سے مستعفی ہمسایہ ممالک سے مذاکرات جاری، دشمن کو مایوس کرینگے: مسعود پزشکیان ایرانی اسپیکر کا داخلی سکیورٹی اور معاشی استحکام مزید مضبوط بنانے پر زور حکومت اسلام آباد میں کسی بھی صورت چڑھائی نہیں ہونے دے گی: طارق فضل چودھری فیلڈ مارشل سے انتونیو گوتریس کی ملاقات: سکیورٹی، کشمیر اور سندھ طاس معاہدے پر تبادلہ خیال ایران نے ہتھیاروں کی رینج بڑھانے کی پالیسی واضح کردی بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کیلئے رفقا کی فہرست جیل حکام کو ارسال پاکستان نیوی کی بحیرہ عرب میں بڑی کارروائیاں، 96 ملین ڈالر مالیت کی منشیات برآمد

جماعت اسلامی کا 12 ربیع الاول کے بعد ملک گیر ہڑتال کا اعلان

Web Desk

23 August 2026

امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے پٹرولیم لیوی اور مہنگائی کے خلاف 12 ربیع الأول کے بعد ملک گیر شٹر ڈاؤن ہڑتال کرنے کا باقاعدہ اعلان کر دیا ہے۔ لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے واضح کیا کہ گورنر ہاؤسز کے باہر جاری دھرنے مطالبات کی عملی منظوری تک ختم نہیں ہوں گے اور ضرورت پڑنے پر اسلام آباد کی جانب مارچ بھی کیا جائے گا۔ حافظ نعیم الرحمن نے حکومت سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں اور لیوی میں فوری کمی کا مطالبہ کرتے ہوئے آٹا و چینی مافیا، کسانوں کو کھاد کی عدم فراہمی اور سرکاری افسران کے شاہانہ اخراجات پر شدید تنقید کی۔ انہوں نے عوامی حقوق کی اس جدوجہد میں شہریوں سے بھرپور شرکت کی اپیل کی ہے۔