نائیجیریا میں مسلح افراد کے متعدد دیہات پر حملے، 40 افراد ہلاک، 100 سے زائد اغوا
Web Desk
23 August 2026
نائیجیریا کی وسطی ریاست نائجر کے بورگو علاقے میں مسلح افراد نے کئی دیہات پر ہولناک حملے کر کے 40 سے زائد افراد کو ہلاک اور 100 سے زائد کو اغوا کر لیا ہے۔ پولیس کے مطابق فوجی طرز کے لباس میں ملبوس مسلح ڈاکوؤں نے نماز کے بعد ڈیکارا، گیدان زانا، سابون گیدا اور ماساکا کے دیہات کو نشانہ بنایا اور مقامی رہائشیوں کو یرغمال بنا کر قریبی جنگلات کی جانب لے گئے۔ مقامی حکام اور رکنِ اسمبلی کے مطابق دور دراز اور سرحدی علاقوں میں کمزور سکیورٹی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے جرائم پیشہ گروہ اغوا برائے تاوان اور لوٹ مار کی کارروائیاں کر رہے ہیں۔ یہ ہولناک واقعہ ایک ایسے وقت میں پیش آیا ہے جب نائیجیرین سکیورٹی فورسز نے حال ہی میں ایک بڑے آپریشن کے دوران اسی خطے سے 300 سے زائد مغویوں کو بازیاب کرانے کا دعویٰ کیا تھا۔
متعلقہ عنوانات
فیلڈ مارشل عاصم منیر کل تہران کا دورہ کریں گے: ایرانی وزارت خارجہ
23 August 2026
ایس آئی ایف سی کی ریگولیٹری اصلاحات، کاروباری آسانیوں کے فروغ کی جانب اہم پیش رفت
23 August 2026
بلاول بھٹو کا آزاد کشمیر میں بارشوں سے جانی و مالی نقصان پر اظہار افسوس
23 August 2026
نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار کل سے 28 اگست تک برطانیہ کا سرکاری دورہ کریں گے
23 August 2026
ایران مزاحمت اور استقامت کے باعث دنیا کو حیران کرنے والی طاقت بن کر ابھرا: پزشکیان
23 August 2026
جماعت اسلامی کا 12 ربیع الاول کے بعد ملک گیر ہڑتال کا اعلان
23 August 2026
مہنگی منگوائی گئی چینی سستی برآمدکرنےکی اجازت، قومی خزانے کو اربوں روپے کا نقصان
23 August 2026
چین کے بغیر امریکا کیلئے ایران کو معاشی طور پر تنہا کرنا ممکن نہیں: نیویارک ٹائمز
23 August 2026