چین کے بغیر امریکا کیلئے ایران کو معاشی طور پر تنہا کرنا ممکن نہیں: نیویارک ٹائمز
Web Desk
23 August 2026
امریکی اخبار ‘نیویارک ٹائمز’ نے اپنے حالیہ تجزیے میں انکشاف کیا ہے کہ ایران کو معاشی طور پر الگ تھلگ کرنے کی امریکی کوششیں چین کے تعاون کے بغیر کامیاب نہیں ہو سکتیں۔ رپورٹ کے مطابق چین ایران کا سب سے بڑا تجارتی partner ہے اور ایرانی تیل کی برآمدات کا تقریباً 90 فیصد حصہ چین کی چھوٹی نجی ریفائنریز (ٹی پاٹس) خریدتی ہیں، جو عالمی مالیاتی نظام سے کم منسلک ہونے کے باعث امریکی پابندیوں سے محفوظ رہتی ہیں۔ تجزیے میں مزید کہا گیا ہے کہ واشنگٹن کی جانب سے شدید معاشی دباؤ کے باوجود بیجنگ اور تہران کے مضبوط تجارتی روابط ایران کو مالی سہارا فراہم کر رہے ہیں۔ اس کے علاوہ چین کے پاس جواباً اہم معدنیات کی برآمدات روک کر امریکی ٹیکنالوجی و دفاعی صنعت کو متاثر کرنے کے ذرائع بھی موجود ہیں، جو امریکہ کے لیے معاشی اور سٹریٹجک محاذ پر مشکلات کا سبب بن رہے ہیں۔
متعلقہ عنوانات
سال 2026 کی تیسری اور آخری قومی انسدادِ پولیو مہم 12 سے 18 دسمبر تک ملک بھر میں چلائی جائے گی
24 November 2026
جنوبی پنجاب میں خشک سالی کا خدشہ؛ پی ڈی ایم اے کا الرٹ جاری
24 November 2026
نیویارک: ٹرمپ کے قتل کی مبینہ سازش کے مقدمے میں پاکستانی شہری آصف مرچنٹ کو 27 سال سے زائد قید کی سزا
24 November 2026
برطانیہ سے پنشن لینے والی آخری پاکستانی خاتون 107 برس کی عمر میں انتقال کر گئی
24 November 2026
بابا گرو نانک کا جنم دن: صدر و وزیراعظم کا امن، مساوات اور بین المذاہب ہم آہنگی پر زور
24 November 2026
ایس آئی ایف سی کی معاونت؛ پاک جنوبی افریقا معاشی و تجارتی تعاون کے نئے امکانات
24 November 2026
پاکستان اور اٹلی میں شعبہ ماربل و معدنی میں تکنیکی تعاون کے فروغ میں پیشرفت
24 November 2026
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے دوران مثبت رجحان
24 November 2026