LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
حکومت اور پیپلز پارٹی مذاکرات کا دوسرا دور ختم، بات چیت جاری رکھنے پر اتفاق سعودی سفیر کی خواجہ آصف سے ملاقات، دفاعی تعاون مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ سہیل آفریدی سمیت دیگر ملزمان کے وارنٹ گرفتاری کا حکم نامہ جاری برآمدات میں اضافے کیلئے جی ایس پی پلس فریم ورک سے بھرپور استفادہ کیا جائے: اسحاق ڈار بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کیلئے 6 رفقاء کی فہرست جیل حکام کو جمع روہڑی کے قریب ایل پی جی باؤزر دھماکے میں 2 افراد جاں بحق، 4 زخمی مصنوعی ذہانت سے سرکاری اخراجات کم کرنے کا منصوبہ، ہزاروں نوکریاں ختم ہوں گی حوثی ملیشیا کا عدن ایئرپورٹ پر بیلسٹک میزائل حملہ روس اور ایران کے درمیان 8 جوہری پاور یونٹس کی تعمیر کے معاہدوں پر دستخط گھریلو تنازع پر بھائی نے فائرنگ کرکے دو بہنوں کو قتل کردیا ایران کا مستقبل سپریم لیڈر کی ہدایات کے مطابق ہوگا، صدر مسعود پزشکیان انٹربینک میں روپے کی قدر میں بہتری، ڈالر مزید سستا ہوگیا ماسکو میں تیسرے روس افریقہ سربراہی اجلاس کا آغاز، پوتن کا کثیر قطبی عالمی نظام پر زور سیاسی جماعتیں عوامی ریلیف اور عملی اقدامات پر توجہ دیں: شرجیل میمن پولٹری سیکٹر میں اینٹی بائیوٹکس کے استعمال میں کمی کیلئے پاکستان اور ڈنمارک کے ادارے میں معاہدہ

پمز میں سی ٹی کورونری اینجیوگرافی سہولت فعال نہ ہونے پر وزیراعظم کا نوٹس، انکوائری کمیٹی قائم

Web Desk

23 August 2026

وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (پمز) اسلام آباد میں سی ٹی کورونری اینجیوگرافی کی سہولت فعال نہ ہونے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے معاملے کی تحقیقات کے لیے اعلیٰ سطح انکوائری کمیٹی قائم کر دی ہے۔ سیکریٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی سربراہی میں قائم یہ کمیٹی اس بات کا جائزہ لے گی کہ 2022ء سے تکنیکی صلاحیت موجود ہونے کے باوجود یہ سہولت کیوں بند رہی۔ انکوائری کے دوران کارڈیالوجی اور ریڈیالوجی شعبوں کی کارکردگی کے علاوہ اس پہلو کا بھی خاص طور پر تعین کیا جائے گا کہ آیا پمز سے مریضوں کو نجی تشخیصی مراکزلگاتار ریفر کیے جاتے رہے اور کیا کسی مخصوص نجی ادارے کو ترجیح دی گئی۔ وزیراعظم نے ہدایت کی ہے کہ عدم رابطہ کاری، بدانتظامی یا غفلت کے ذمہ دار افسران کا تعیّن کر کے رپورٹ فوری پیش کی جائے تاکہ قانونی کارروائی کی جا سکے۔