خیبرپختونخوا؛ ڈاکٹروں کو دوائی کے نام کے بجائے فارمولہ لکھنے، کمپیوٹرائز نسخے کیلئے قانون سازی پرغور
Web Desk
7 August 2026
خیبرپختونخوا حکومت نے ڈاکٹروں کی جانب سے ادویات کے تجارتی (برانڈ) ناموں کے بجائے محض ان کے فارمولے تحریر کرنے اور نسخہ جات کو کمپیوٹرائزڈ بنانے کے لیے وفاقی حکومت سے رابطہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس اقدام کا بنیادی مقصد مریضوں کے معاشی استحصال کو روکنا اور فارماسیوٹیکل کمپنیوں کے اثر و رسوخ کو ختم کرنا ہے۔یہ پیش رفت خیبرپختونخوا اسمبلی میں پاکستان پیپلز پارٹی (PPP) کی خاتون رکنِ صوبائی اسمبلی مہر سلطانہ کی جانب سے پیش کیے گئے توجه دلاؤ نوٹس پر سامنے آئی۔ انہوں نے ایوان میں موقف اپنایا کہ ملک میں فی الوقت کوئی ایسا جامع اور مؤثر قانون موجود نہیں جو معالجین کو پابند کر سکے کہ وہ برانڈ نام کے بجائے دوا کا جینیٹک (Generic) نام یا بنیادی فارمولہ لکھیں۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ ہاتھ سے تحریر کردہ نسخے پڑھنے میں دشواری اور برانڈز کی اجارہ داری کے باعث عوام کو مہنگی ادویات خریدنا پڑتی ہیں، جبکہ فارمولہ تحریر کرنے اور کمپیوٹرائزڈ نسخہ جات سے سستی اور معیاری ادویات کی رسائی ممکن ہو سکے گی۔
متعلقہ عنوانات
غریب گھرانوں کے نوجوانوں میں کھانے کی بیماریاں زیادہ عام ہونے کا انکشاف!
13 September 2026
صحت کیلیے ہمارا 14 ماہ کا کام پچھلے 30 سالوں سے بہتر ہے، مصطفی کمال
13 September 2026
بہت گرم چائے سے غذائی نالی کے کینسر کا خطرہ بڑھنے کا انکشاف
13 September 2026
بنگلہ دیش میں خسرے سے ایک ہزار سے زائد بچے ہلاک
12 September 2026
ہیپاٹائٹس سی کے مریض ایک کروڑ 10 لاکھ سے تجاوز، اسلام آباد سے ملک گیر اسکریننگ پروگرام شروع
12 September 2026
روزانہ ایک انڈے کا استعمال وزن بڑھنے سے روکنے میں مددگار ثابت ہو سکتا ہے
12 September 2026
بنوں میں 8 ماہ کے بچے میں پولیو وائرس کی تصدیق
11 September 2026
ملک بھر کے 115 مخصوص اضلاع میں 21 تا 27 ستمبر ذیلی قومی انسدادِ پولیو مہم کا اعلان
11 September 2026