کراچی اسکواش ٹورنامنٹ: ریفری سے نامناسب رویہ، مصری کھلاڑی مشکل میں
Web Desk
10 January 2026
کراچی انٹرنیشنل اسکواش ٹورنامنٹ میں ریفری کے خلاف نامناسب رویہ اختیار کرنے پر مصری کھلاڑی فیرس ڈیسوکی کو جرمانے اور ممکنہ پابندی کا سامنا ہے۔ بدتمیزی اور فیصلے کو تسلیم کرنے سے انکار پر پاکستانی ریفری سجاد خان نے واقعے کی رپورٹ پروفیشنل اسکواش ایسوسی ایشن (PSA) کو ارسال کر دی ہے۔
ڈی ایچ اے کریک کلب میں جاری ٹورنامنٹ کے دوسرے راؤنڈ میں عالمی انڈر 23 چیمپئن اور عالمی نمبر 38 نور زمان کے خلاف میچ کے دوران مصر کے عالمی نمبر 15 فیرس ڈیسوکی نے ریفری کے فیصلے پر شدید اعتراض کیا۔ اس دوران مصری کھلاڑی نے ریفری کی قومیت کے بارے میں بھی سوال کیا، جس سے صورتحال مزید کشیدہ ہو گئی۔
تیسرے گیم میں نور زمان کی 3-7 کی برتری پر فیرس ڈیسوکی نے فیصلے پر سخت غصے کا اظہار کیا۔ بار بار تنبیہ کے باوجود وہ کورٹ سے باہر آ کر بحث کرتے رہے اور شدید چیخ و پکار کی، جس پر ریفری نے قواعد کے مطابق فیصلہ سناتے ہوئے نور زمان کو 0-3 سے فاتح قرار دے دیا۔
میچ کے اختتام پر مصری کھلاڑی نے کورٹ سے نکلتے ہوئے نور زمان سے ہاتھ تو ملا لیا، تاہم ان کے رویے پر ٹورنامنٹ انتظامیہ اور اسکواش حلقوں میں تشویش پائی جا رہی ہے۔
دوسری جانب عالمی انڈر 23 چیمپئن نور زمان نے کہا کہ ریفری سے غلطی ہو سکتی ہے، لیکن کھلاڑی کو ہر صورت اپنا رویہ بہتر رکھنا چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ میچ کا اس طرح ختم ہونا افسوسناک ہے۔
متعلقہ عنوانات
پریزیڈنٹ ٹرافی: پشاور اور ایبٹ آباد میں شیڈول میچز لاہور، شیخوپورہ منتقل
12 October 2026
پاکستان نے سری لنکا کو ہرا کر ٹی 20 سیریز میں فیصلہ کن برتری حاصل کرلی
12 October 2026
کرسٹیانو رونالڈو کیریئر کے 1000 گولز کے قریب، تعداد 980 ہو گئی
11 October 2026
کرسٹیانو رونالڈو کے مسائل میں اضافہ، ایک اور بڑا الزام عائد!
11 October 2026
پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دوسرا ٹی ٹوئنٹی آج کھیلا جائے گا
10 October 2026
پاکستان اور بھارت کی جوڑی نے ورلڈ ٹینس جونیئر ڈبلز کا ٹائٹل جیت لیا
10 October 2026
پاک سری لنکا پہلا ٹی ٹوئنٹی: صاحبزادہ فرحان کی شاندار اننگز، پاکستان نے سری لنکا کو چار وکٹوں سے شکست دے دی
9 October 2026
ہانگ کانگ سکسز کیلئے پاکستانی ٹیم کا اعلان، عباس آفریدی کپتان برقرار
9 October 2026