وزیراعظم کی چھوٹے، درمیانے درجے کے کسانوں کو ہر ممکن معاونت فراہم کرنے کی ہدایت
Web Desk
22 August 2026
اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیرِ صدارت زرعی شعبے کی اصلاحات اور حکومتی پالیسی اقدامات کے عملدرآمد سے متعلق اعلیٰ سطحی جائزہ اجلاس منعقد ہوا، جس میں چھوٹے اور درمیانے درجے کے کسانوں کی امداد اور زرعی پیداوار میں اضافے کے لیے اہم فیصلوں کی منظوری دی گئی۔
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ فی ایکڑ پیداوار بڑھانے کے لیے کسانوں کو تمام ممکنہ سہولیات کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ کسانوں کو تصدیق شدہ کمپنیوں کے ذریعے معیاری بیجوں کی فراہمی ہر صورت یقینی بنائی جائے اور نیشنل ایگریکلچر ریسرچ سینٹر (NARC) اور پاکستان ایگریکلچر ریسرچ کونسل (PARC) کو بین الاقوامی معیار کے مطابق فعال کیا جائے۔
اجلاس کو بتایا گیا کہ وزیراعظم کی ہدایت پر ‘ایگریکلچر انوویشن اینڈ گروتھ پلان 2026-27’ کے تحت ترجیحی اقدامات پر پیش رفت تیزی سے جاری ہے۔ اس منصوبے کے تحت کسانوں کے لیے گنے کی ری فنانسنگ، فصلوں کی انشورنس، فارم مشینری فنانسنگ، اور جدید مصنوعی ذہانت (AI) کا استعمال شامل ہے۔ علاوہ ازیں، بلوچستان میں کپاس اور کھجور کے کلسٹرز کو آرگینک پیداوار کے پائلٹ علاقوں کے طور پر تیار کیا جا رہا ہے۔
وزیراعظم نے این اے آر سی کے نئے ماسٹر پلان کی منظوری دی، جس کے تحت ادارے کو 7 ڈسٹرکٹس میں تقسیم کیا جائے گا اور اس میں 5 سینٹر آف ایکسیلینس، بائیو ریپازیٹری، اور پرائیویٹ سیکٹر کے لیے ریسرچ پارک قائم کیے جائیں گے۔
متعلقہ عنوانات
بیرسٹر گوہر کا حکومت سے غیر مشروط مذاکرات کا مطالبہ
7 October 2026
پاکستان اور جرمنی کا تجارت، سرمایہ کاری اور کاروباری روابط بڑھانے پر اتفاق
7 October 2026
مذاکرات کے دروازے کھلے ہیں، ریاست کو یرغمال بنا کر کوئی مطالبہ نہیں منوایا جا سکتا: رانا ثناء
7 October 2026
انمول عرف پنکی نے منشیات کے مقدمے سے بریت کی درخواست دائر کردی
7 October 2026
ایم ٹی آنر 25 کے مزید 3 پاکستانی کریو ارکان بھی وطن واپس روانہ
7 October 2026
سموگ اور فوگ کا خدشہ: بلدیاتی الیکشن اپریل 2027 میں کرانے کی تجویز
7 October 2026
ایران اور امریکا کے درمیان مذاکرات اور پیغامات کا تبادلہ جاری ہے: قطر
7 October 2026
پاکستان کی سفارتی کامیابی، اقوام متحدہ میں پانی سے متعلق قرارداد منظور
7 October 2026