LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
امریکا ایران کشیدگی کم کرانے میں پاکستان کا کردار سراہا گیا: گورنر پنجاب وزیراعظم شہباز شریف آئندہ ماہ امریکا کا دورہ کریں گے وزیراعظم کی چھوٹے، درمیانے درجے کے کسانوں کو ہر ممکن معاونت فراہم کرنے کی ہدایت عمران خان کے علاج سے متعلق عدالتی فیصلہ ردی کی ٹوکری میں پھینک دیا گیا: سہیل آفریدی کراچی کا یونیورسٹی روڈ 15 ستمبر تک 100 فیصد مکمل ہو جائے گا: شرجیل میمن پمز میں سی ٹی کورونری اینجیوگرافی سہولت فعال نہ ہونے پر وزیراعظم کا نوٹس، انکوائری کمیٹی قائم مکہ باہمی دفاعی معاہدے سے پاکستان کی علاقائی اہمیت میں اضافہ، ایف پی آئی ایف ٹرمپ کا جنوبی کیرولائنا کی ریلی میں آبنائے ہرمز کو امریکی علاقہ قرار دینے کا اعلان بنگلہ دیش نے پاکستان، ترکیہ اور سعودیہ کے دفاعی معاہدے میں شمولیت کا اشارہ دیدیا پاکستان ریلوے کا ریونیو 115 ارب روپے سے تجاوز، روہڑی کراچی ٹریک کے لیے $2.5B کا معاہدہ طے سندھ میں 80 فیصد آبادی آلودہ پانی پینے پر مجبور ہے: مصطفیٰ کمال وفاقی حکومت نے راولپنڈی میں پاک فوج تعینات کرنے کی منظوری دے دی بانی کی ہسپتال منتقلی کا معاملہ، سپریم کورٹ میں توہینِ عدالت کی درخواست دائر محسن نقوی سے ملائیشین ہم منصب کی ملاقات، انسدادِ دہشت گردی کے خلاف تعاون بڑھانے پر اتفاق طالبان رجیم کیخلاف مسلح مزاحمت میں مزید شدت آگئی

امریکا ایران کشیدگی کم کرانے میں پاکستان کا کردار سراہا گیا: گورنر پنجاب

Web Desk

22 August 2026

لاہور: گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا ہے کہ پاکستان دنیا بھر میں امن و استحکام کا خواہاں ہے اور امریکہ ایران کشیدگی کم کرانے میں پاکستان کی فوجی اور سول قیادت کے تعمیری کردار کو عالمی برادری کی جانب سے بھرپور پذیرائی ملی ہے۔

جرمن سفیر سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے گورنر پنجاب نے کہا کہ امریکہ اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی کی وجہ سے پاکستان سمیت دنیا بھر کی معیشت متاثر ہوئی ہے۔ انہوں نے جی ایس پی پلس (GSP Plus) کی حیثیت کی مسلسل حمایت کرنے پر جرمن حکومت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان تجارت، زراعت اور تعلیم جیسے شعبوں میں تعلقات کو مزید فروغ دینے کی ضرورت ہے۔

سردار سلیم حیدر خان نے جرمن جامعات کے تعلیمی معیار کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی طلبا بڑی تعداد میں اعلیٰ تعلیم کے لیے جرمنی کا رخ کرتے ہیں، لہٰذا دونوں ممالک کی یونیورسٹیوں کے درمیان سٹوڈنٹ ایکسچینج پروگرامز شروع کیے جانے چاہئیں۔

ملاقات کے دوران جرمن سفیر نے پاکستان کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے اور تعلیمی، تجارتی و زرعی شعبوں میں باہمی تعاون کو وسیع کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔