عمران خان کے علاج سے متعلق عدالتی فیصلہ ردی کی ٹوکری میں پھینک دیا گیا: سہیل آفریدی
Web Desk
22 August 2026
ہنگو: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے بانی پی ٹی آئی کے طبی معائنے سے متعلق عدالتی فیصلوں پر عملدرآمد نہ ہونے پر شدید تنقید کرتے ہوئے 27 اگست کو اسلام آباد کی جانب احتجاجی لانگ مارچ کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے۔
ہنگو میں سٹریٹ موومنٹ کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے سہیل آفریدی نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے علاج کے لیے تین ججز پر مشتمل بینچ کے واضح احکامات کو انتظامیہ نے نظر انداز کر دیا ہے۔ انہوں نے موقف اپنایا کہ اپوزیشن رہنماؤں کے خلاف عدالت، ایف آئی اے یا پولیس کے احکامات پر منٹوں میں عملدرآمد کیا جاتا ہے، جبکہ پاکستان تحریک انصاف کے بانی کو علاج کے حق سے بھی محروم رکھا جا رہا ہے۔
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے کہا کہ ملک میں طاقتور اور کمزور کے لیے الگ الگ قوانین قائم ہیں، جس کے خاتمے کے لیے ان کی پارٹی جدوجہد کر رہی ہے۔ انہوں نے ملک میں بڑھتی ہوئی افراطِ زر اور معاشی ابتری پر بھی تشویش کا اظہار کیا۔
اپنے خطاب کے اختتام پر سہیل آفریدی نے اعلان کیا کہ 27 اگست کو خیبرپختونخوا سمیت ملک بھر سے لاکھوں افراد اسلام آباد کی طرف مارچ کریں گے تاکہ آئین کی بالادستی اور بانی پی ٹی آئی کے قانونی حقوق کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔
متعلقہ عنوانات
بیرسٹر گوہر کا حکومت سے غیر مشروط مذاکرات کا مطالبہ
7 October 2026
پاکستان اور جرمنی کا تجارت، سرمایہ کاری اور کاروباری روابط بڑھانے پر اتفاق
7 October 2026
مذاکرات کے دروازے کھلے ہیں، ریاست کو یرغمال بنا کر کوئی مطالبہ نہیں منوایا جا سکتا: رانا ثناء
7 October 2026
انمول عرف پنکی نے منشیات کے مقدمے سے بریت کی درخواست دائر کردی
7 October 2026
ایم ٹی آنر 25 کے مزید 3 پاکستانی کریو ارکان بھی وطن واپس روانہ
7 October 2026
سموگ اور فوگ کا خدشہ: بلدیاتی الیکشن اپریل 2027 میں کرانے کی تجویز
7 October 2026
ایران اور امریکا کے درمیان مذاکرات اور پیغامات کا تبادلہ جاری ہے: قطر
7 October 2026
پاکستان کی سفارتی کامیابی، اقوام متحدہ میں پانی سے متعلق قرارداد منظور
7 October 2026