“ہم جو زندہ ہیں تو پھر جون کی برسی کیسی”، منفرد شاعر جون ایلیا کی 23ویں برسی آج
Web Desk
8 November 2025
بغاوت، تنہائی اور گہرے احساسات کے شاعر جون ایلیا کی 23ویں برسی آج منائی جارہی ہے۔
جون ایلیا 14 دسمبر 1931 کو امروہہ میں پیدا ہوئے اور اپنی نرالی سوچ اور منفرد اسلوب سے اردو ادب میں ایک الگ پہچان بنائی۔
ان کا پہلا شعری مجموعہ “شاید“ 1991 میں شائع ہوا، جسے اردو ادب کا ایک نیا باب قرار دیا گیا۔ بعد ازاں ان کے مزید مجموعے یعنی، لیکن، گویا اور گمان منظرِ عام پر آئے جنہوں نے انہیں اردو شاعری کا منفرد حوالہ بنا دیا۔
جون ایلیا کو ہمیشہ یہ شکوہ رہا کہ معاشرے نے شاعر کو وہ مقام اور عزت نہیں دی جس کے وہ مستحق تھے۔ ان کی شاعری میں تلخی، ہجر، عشق اور بغاوت کا امتزاج آج بھی قاری کے دل کو چھو جاتا ہے۔
ادبی و شعری حلقوں کے مطابق جون ایلیا کی نثر اور اداریے بھی اپنی مثال آپ ہیں۔ اردو ادب کے اس منفرد لہجے کے شاعر 8 نومبر 2002 کو کراچی میں وفات پا گئے، جہاں انہیں سپردِ خاک کیا گیا۔
جون ایلیا کی شاعری آج بھی زندہ ہے شاید اسی لیے انہوں نے اپنی زندگی میں ہی کہہ دیا تھا ’’فکر مر جائے تو پھر جون کا ماتم کرنا۔۔۔ہم جو زندہ ہیں تو پھر جون کی برسی کیسی۔۔‘‘
متعلقہ عنوانات
ربیقہ خان کی پری برتھ ڈے پارٹی، اب کتنے سال کی ہو گئیں؟
25 September 2026
دولت میں 2500 کروڑ روپے کی کمی کے باوجود شاہ رخ بھارت کے امیر ترین اداکار
25 September 2026
نیویارک: اسرائیل کیخلاف مظاہرے پر امریکی اداکارہ گرفتار
25 September 2026
سینئر اداکار راشد محمود کی بیروزگاری کی ویڈیو پر عظمیٰ بخاری نے ملاقات کیلئے بلالیا
24 September 2026
بالی وڈ کے سینئر اداکار مشتاق خان انتقال کرگئے
24 September 2026
یوٹیوبر پیوڈی پائی نے بیٹے کی پرائویسی کی خاطر فیملی ولاگز ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا
24 September 2026
شروتی ہاسن نے شادی کو غیر ضروری اور ماں بننے کی خواہش کا اظہار کردیا
24 September 2026
دولت میں 2500 کروڑ روپے کی کمی کے باوجود شاہ رخ بھارت کے امیر ترین اداکار
24 September 2026