LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
امریکا، ایران مذاکرات کی بحالی کیلئے رابطے جاری ہیں: قطر امریکی وزارتِ خارجہ کا دنیا بھر میں امیگرینٹ ویزا انٹرویوز کا عمل عارضی طور پر معطل کرنے کا اعلان ٹرمپ کا ایران پر مکمل غلبے کا دعویٰ، بڑی فتح جلد حاصل کرنے کی امید ظاہر کردی پمز سانحہ: معصوم بچوں کی شہادت پر پوری کابینہ کو استعفیٰ دے دینا چاہیے۔علامہ راجہ ناصر عباس پمز ہسپتال آتشزدگی سانحہ: این آئی سی یو میں نیبولائزر پھٹنے سے آگ لگی، ابتدائی رپورٹ اسلام آباد میں نومولود بچوں کی ہلاکت انسانی تاریخ کا بدترین سانحہ ہے: بلاول بھٹو اسحاق ڈار کی لندن میں کامن ویلتھ سیکریٹری جنرل سے ملاقات ایرانی فوج مکمل طور پر چوکس، فضائی دفاعی صلاحیتیں مزید بہتر بنا رہے ہیں: علی رضا الہامی ایران جنگ: دبئی ایئرپورٹ پر مسافروں کی آمد میں ایک تہائی کمی نئی نسل کی کردار سازی سیرت النبی ﷺ کی تعلیمات کے مطابق کرنا ہوگی: وزیراعظم پمز واقعہ کے ذمہ داروں کیخلاف کارروائی ہو گی، خود کو احتساب کیلئے پیش کرتا ہوں: مصطفیٰ کمال پمز واقعے کے سی سی ٹی وی سمیت تمام شواہد محفوظ کر لیے گئے ہیں: طلال چوہدری ہسپتال واقعہ: حافظ نعیم نے حکومتی گڈ گورننس کے دعووں پر سوالات اٹھا دیے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر نئے امیگریشن کاؤنٹرز فعال اسحاق ڈار کی لندن میں پاکستان نژاد برطانوی ارکان پارلیمنٹ سے ملاقات

امریکی قانون کےبرخلاف صدر ٹرمپ کی تصویر ڈالر پر چھاپنے کی تیاریاں

Web Desk

29 May 2026

واشنگٹن میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی تصویر والے ڈھائی سو ڈالر کے نئے کرنسی نوٹ کی تیاری سے متعلق اہم پیش رفت سامنے آئی ہے جبکہ اس مقصد کے لیے امریکی قانون میں تبدیلی کی کوششیں بھی تیز کردی گئی ہیں۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی محکمہ خزانہ اور متعلقہ اداروں نے ڈھائی سو ڈالر کے یادگاری نوٹ کی تیاری کے لیے ابتدائی منصوبہ بندی مکمل کرلی ہے۔ امریکی وزیر خزانہ اسکاٹ بیسنٹ نے بھی اس حوالے سے تصدیق کی ہے کہ اگر کانگریس قانون منظور کرتی ہے تو محکمہ خزانہ اس پر عمل درآمد کرے گا۔

رپورٹ کے مطابق یہ خصوصی نوٹ امریکا کی آزادی کے ڈھائی سو سال مکمل ہونے کی تقریبات کے موقع پر جاری کیے جانے کی تجویز ہے۔ اگر یہ منصوبہ منظور ہوگیا تو ایک صدی سے زائد عرصے بعد پہلی مرتبہ کسی زندہ شخصیت کی تصویر امریکی کرنسی نوٹ پر شائع ہوگی۔

امریکی قانون کے تحت کسی زندہ شخص کی تصویر کرنسی پر چھاپنے کی اجازت نہیں، تاہم صدر ٹرمپ کے حامی قانون سازوں نے اس پابندی کے خاتمے کے لیے امریکی پارلیمنٹ میں بل پیش کردیا ہے۔

ذرائع کے مطابق امریکی کرنسی تیار کرنے والے ادارے نے ممکنہ ڈیزائنز پر کام شروع کردیا ہے جبکہ نئے نوٹ پر صدر ٹرمپ کے دستخط شامل کیے جانے کی تجویز بھی زیر غور ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے قومی علامتوں اور سرکاری اداروں میں صدر کی شناخت کو نمایاں کرنے کے اقدامات بھی جاری ہیں۔ مختلف وفاقی عمارتوں پر ٹرمپ کی تصاویر والے بینرز آویزاں کیے جاچکے ہیں جبکہ ٹرمپ کی تصویر والا یادگاری سونے کا سکہ اور خصوصی پاسپورٹ جاری کرنے کی تیاریاں بھی آخری مراحل میں داخل ہوچکی ہیں۔

دوسری جانب اپوزیشن جماعتوں اور ناقدین نے ان اقدامات پر شدید اعتراض کرتے ہوئے انہیں آمرانہ طرز عمل قرار دیا ہے۔ امریکی سینیٹر مارک وارنر نے کہا کہ عوام مہنگائی اور بڑھتے اخراجات سے پریشان ہیں جبکہ حکومت کی توجہ علامتی اقدامات پر مرکوز ہے۔

امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق نئے کرنسی نوٹوں کی تیاری میں کئی وفاقی ادارے شامل ہوتے ہیں اور ان کے ڈیزائن کو سکیورٹی وجوہات کی بنیاد پر طویل عرصے تک خفیہ رکھا جاتا ہے۔