اسلام آباد: سیکٹر آئی 10 میں واقع گھر میں سلنڈر دھماکا، 2 افراد جاں بحق
Web Desk
29 May 2026
اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت کے سیکٹر آئی 10 میں واقع ایک گھر میں گیس سلنڈر دھماکے کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق اور 3 شدید زخمی ہو گئے۔
ریسکیو حکام کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ گھر کی پہلی منزل (فرسٹ فلور) پر پیش آیا، جہاں کچن میں گیس لیکیج کے باعث اچانک سلنڈر زور دار دھماکے سے پھٹ گیا۔ دھماکے کے ساتھ ہی کچن میں خوفناک آگ بھڑک اٹھی، جس نے وہاں موجود افراد کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔حادثے کے نتیجے میں 5 افراد شدید جھلس کر زخمی ہوئے، جنہیں ریسکیو ٹیموں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے انتہائی تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کیا۔ہسپتال ذرائع کے مطابق، ڈاکٹروں کی بھرپور کوششوں کے باوجود زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے 2 افراد دورانِ علاج دم توڑ گئے، جبکہ دیگر 3 زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے جن میں سے بعض کی حالت اب بھی نازک بتائی جاتی ہے۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ کے عملے نے بھی موقع پر پہنچ کر امدادی کارروائیوں میں حصہ لیا اور گھر میں لگی آگ پر مکمل قابو پا کر اسے مزید پھیلنے سے روکا۔ پولیس اور انتظامیہ نے واقعے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔
متعلقہ عنوانات
امریکا، ایران مذاکرات کی بحالی کیلئے رابطے جاری ہیں: قطر
26 August 2026
امریکی وزارتِ خارجہ کا دنیا بھر میں امیگرینٹ ویزا انٹرویوز کا عمل عارضی طور پر معطل کرنے کا اعلان
26 August 2026
ٹرمپ کا ایران پر مکمل غلبے کا دعویٰ، بڑی فتح جلد حاصل کرنے کی امید ظاہر کردی
26 August 2026
پمز سانحہ: معصوم بچوں کی شہادت پر پوری کابینہ کو استعفیٰ دے دینا چاہیے۔علامہ راجہ ناصر عباس
26 August 2026
پمز ہسپتال آتشزدگی سانحہ: این آئی سی یو میں نیبولائزر پھٹنے سے آگ لگی، ابتدائی رپورٹ
26 August 2026
اسلام آباد میں نومولود بچوں کی ہلاکت انسانی تاریخ کا بدترین سانحہ ہے: بلاول بھٹو
26 August 2026
آزاد کشمیر میں کلیئرنس آپریشن کے دوران فائرنگ، رینجرز اہلکار شہید
26 August 2026
اسحاق ڈار کی لندن میں کامن ویلتھ سیکریٹری جنرل سے ملاقات
26 August 2026