LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
ایران کیخلاف معاشی جنگ سے امریکا کو کوئی کامیابی نہیں ملے گی، سابق امریکی وزیر دفاع برطانیہ میں خوفناک ٹریفک حادثہ، 2 پولیس اہلکاروں سمیت 7 افراد ہلاک مکہ دفاعی معاہدہ پاکستان کیلئے سٹریٹجک وسعت و علاقائی توازن کا ذریعہ قرار امریکی عدالت نے ڈونلڈ ٹرمپ کا 75 ممالک پر عائد ویزا پابندی کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا امریکا کی معاشی جنگ میں مدد کرنے والے ممالک کے مفادات کو نشانہ بنائیں گے، محسن رضائی روس کے یوکرین پر جوابی حملے زیادہ تکلیف دہ اور تباہ کن ہیں، صدر پوتن تجارتی مذاکرات ناکام، کینیڈا کا بھی امریکا پر 50 فیصد ٹیرف لگانے کا اعلان عمران خان کی ہسپتال منتقلی کا حکم، اسلام آباد انتظامیہ نے نظرثانی اپیل کی جلد سماعت کی درخواست دائر کر دی جنگ کے دوران ایران کی دفاعی پیداوار میں دوگنا اضافہ ہوا، ایرانی وزارت دفاع ایرانی بسیج کمانڈر حسین طائب کا امریکا کی ایران مخالف پالیسی میں تبدیلی کا دعویٰ دمشق کے جنوب میں اسرائیلی ڈرون حملہ، شامی حکومت کی شدید مذمت یوکرین کے ڈرون حملے، روس کے زیر انتظام علاقوں میں 10 افراد ہلاک وزیراعظم کی ہدایت پر پاکستان ریلویز کا مزید دو ٹرینیں بحال کرنے کا اعلان خطے میں امن کیلئے مقامی اور آزاد علاقائی سکیورٹی نظام ناگزیر ہے: ایرانی سپیکر پوتن کا آئندہ پارلیمانی انتخابات پر اعتماد، ملک کے استحکام اور سیاسی نظام کی پختگی کا اظہار

فرنچ اوپن 2026 میں سنسنی خیز اپ سیٹ، نواک جوکووچ نوجوان کھلاڑی سے ہار گئے

Web Desk

29 May 2026

فرنچ اوپن 2026 میں ایک اور بڑا اپ سیٹ دیکھنے میں آیا ہے جہاں سابق چیمپئن نواک جوکووچ کو برازیل کے 19 سالہ کھلاڑی زاو فونسیکا نے پانچ سیٹ کے سخت مقابلے کے بعد شکست دے دی۔

میچ تقریباً پونے پانچ گھنٹے تک جاری رہا جس میں دونوں کھلاڑیوں نے اعلیٰ معیار کا کھیل پیش کیا۔ فیصلہ کن پانچواں سیٹ انتہائی سنسنی خیز ثابت ہوا۔

نواک جوکووچ نے میچ کا آغاز مضبوط انداز میں کیا اور پہلے دو سیٹ چھ چار اور چھ چار سے جیت کر برتری حاصل کی، تاہم اس کے بعد نوجوان برازیلین کھلاڑی نے شاندار واپسی کی۔

تیسرے سیٹ میں زاو فونسیکا نے چھ تین سے کامیابی حاصل کی جبکہ چوتھے اور پانچویں سیٹ میں انہوں نے مسلسل دباؤ برقرار رکھتے ہوئے سات پانچ اور سات پانچ سے جیت کر میچ اپنے نام کرلیا۔

اس نتیجے کے بعد نواک جوکووچ ٹورنامنٹ سے باہر ہوگئے جبکہ فرنچ اوپن میں اپ سیٹس کا سلسلہ جاری ہے۔

اس سے قبل بھی ٹاپ سیڈ یانک سینر کو دوسرے راؤنڈ میں غیر متوقع شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔