راحت فتح علی خان کو وراثتی جائیداد تنازع کیس میں ریلیف مل گیا
Web Desk
29 May 2026
لاہور: وراثتی جائیداد کے دیرینہ تنازع کیس میں عالمی شہرت یافتہ پاکستانی گلوکار راحت فتح علی خان کے لیے اچھی خبر سامنے آئی ہے، جہاں لاہور ہائیکورٹ نے انہیں ایک بڑا قانونی ریلیف فراہم کر دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے معزز جج جسٹس محمد ساجد محمود سیٹھی نے راحت فتح علی خان کی درخواست پر 8 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کیا۔ ہائیکورٹ نے کورٹ فیس جمع نہ کرانے کی تکنیکی بنیاد پر راحت فتح علی خان کی اپیل خارج کرنے کا ٹرائل کورٹ کا فیصلہ یکسر کالعدم قرار دے دیا ہے۔ عدالتِ عالیہ نے گلوکار کی اپیل کو دوبارہ بحال کرتے ہوئے انہیں ایک لاکھ روپے جرمانہ سرکاری خزانے میں جمع کرانے کی ہدایت کی ہے۔
تحریری فیصلے کے مطابق راحت فتح علی خان نے فیصل آباد میں واقع 1 کنال 9 مرلہ ڈبل اسٹوری مکان پر قبضے کی تصدیق کے لیے سول کورٹ میں دعویٰ دائر کر رکھا تھا۔ سول عدالت نے 14 مئی 2019 کو راحت فتح علی خان کے خلاف ڈگری جاری کی تھی، جس کے بعد انہوں نے اس فیصلے کو ٹرائل کورٹ (سیشن عدالت) میں چیلنج کیا۔ تاہم، ٹرائل کورٹ نے محض 15 ہزار روپے کی کورٹ فیس جمع نہ کرانے پر تکنیکی بنیادوں پر ان کی اپیل خارج کر دی تھی، جس کے خلاف گلوکار نے ہائیکورٹ سے رجوع کیا۔
متعلقہ عنوانات
1 سال تک میں بینائی سے محروم رہا: حسن شہریار
28 September 2026
ٹیلر سوئفٹ سب سے زیادہ وی ایم اے ایوارڈز جیتنے والی فنکارہ بن گئیں
28 September 2026
جو گھر پہلے ہی ٹوٹ گیا ہو اسے کوئی نہیں توڑ سکتا، گووندا کی گرل فرینڈ کا انکی اہلیہ کے بیان پر ردعمل
28 September 2026
پاکستان کا نام روشن کرنے والی ڈیزائنر سے انٹرویو میں جم کے کپڑوں پر سوال، نادیہ خان تنقید کی زد میں
27 September 2026
ایک دن میں ایک کروڑ خرچ، ڈکی بھائی اور عروب جتوئی کو تنقید کا سامنا
27 September 2026
ہانیہ عامر کے میک اپ آرٹسٹ اداکارہ کی ہم شکل کو انڈسٹری میں لانا چاہتے ہیں؟ ویڈیو نے سوال اٹھا دیے
27 September 2026
راحت فتح علی خان کے بیٹے کی مونی رائے کے ساتھ تصویر، صارفین کے دلچسپ تبصرے
27 September 2026
کپل شرما ’’دی گریٹ انڈین کپل شو‘‘ کے پانچویں سیزن کے ساتھ واپس آگئے
26 September 2026