LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
امریکا، ایران مذاکرات کی بحالی کیلئے رابطے جاری ہیں: قطر امریکی وزارتِ خارجہ کا دنیا بھر میں امیگرینٹ ویزا انٹرویوز کا عمل عارضی طور پر معطل کرنے کا اعلان ٹرمپ کا ایران پر مکمل غلبے کا دعویٰ، بڑی فتح جلد حاصل کرنے کی امید ظاہر کردی پمز سانحہ: معصوم بچوں کی شہادت پر پوری کابینہ کو استعفیٰ دے دینا چاہیے۔علامہ راجہ ناصر عباس پمز ہسپتال آتشزدگی سانحہ: این آئی سی یو میں نیبولائزر پھٹنے سے آگ لگی، ابتدائی رپورٹ اسلام آباد میں نومولود بچوں کی ہلاکت انسانی تاریخ کا بدترین سانحہ ہے: بلاول بھٹو اسحاق ڈار کی لندن میں کامن ویلتھ سیکریٹری جنرل سے ملاقات ایرانی فوج مکمل طور پر چوکس، فضائی دفاعی صلاحیتیں مزید بہتر بنا رہے ہیں: علی رضا الہامی ایران جنگ: دبئی ایئرپورٹ پر مسافروں کی آمد میں ایک تہائی کمی نئی نسل کی کردار سازی سیرت النبی ﷺ کی تعلیمات کے مطابق کرنا ہوگی: وزیراعظم پمز واقعہ کے ذمہ داروں کیخلاف کارروائی ہو گی، خود کو احتساب کیلئے پیش کرتا ہوں: مصطفیٰ کمال پمز واقعے کے سی سی ٹی وی سمیت تمام شواہد محفوظ کر لیے گئے ہیں: طلال چوہدری ہسپتال واقعہ: حافظ نعیم نے حکومتی گڈ گورننس کے دعووں پر سوالات اٹھا دیے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر نئے امیگریشن کاؤنٹرز فعال اسحاق ڈار کی لندن میں پاکستان نژاد برطانوی ارکان پارلیمنٹ سے ملاقات

میئر نیویارک زہران ممدانی کا اسرائیل ڈے پریڈ میں شرکت سے انکار

Web Desk

29 May 2026

نیویارک کے میئر زہران ممدانی نے اسرائیل ڈے پریڈ میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ برقرار رکھتے ہوئے کہا ہے کہ وہ پہلے ہی اپنے سیاسی مؤقف کو واضح کرچکے ہیں۔

امریکی میڈیا کے مطابق اتوار کو ہونے والی سالانہ اسرائیل ڈے پریڈ میں ہزاروں افراد شریک ہوں گے، تاہم کئی دہائیوں میں پہلی بار نیویارک کا میئر اس تقریب کا حصہ نہیں بنے گا۔

میئر زہران ممدانی نے کہا کہ وہ انتخابی مہم کے دوران ہی اعلان کرچکے تھے کہ اسرائیلی حکومت کی پالیسیوں کے باعث وہ پریڈ میں شریک نہیں ہوں گے، تاہم شہر کے تمام شہریوں کی سلامتی ان کی اولین ترجیح رہے گی۔

انہوں نے سات اکتوبر کے واقعات کی مذمت کرتے ہوئے غزہ میں اسرائیلی کارروائیوں کو فلسطینیوں کے خلاف نسل کشی قرار دیا تھا۔

رپورٹ کے مطابق اسرائیل ڈے پریڈ باسٹھ برس سے نیویارک کی اہم روایت سمجھی جاتی ہے اور ماضی میں تمام میئرز اس میں شریک ہوتے رہے ہیں۔

ادھر نیویارک کے مذہبی رہنما ربی جو پوتاسنک نے میئر کے فیصلے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شہر کے سربراہ کو مختلف خیالات رکھنے والے تمام طبقات کے ساتھ کھڑا ہونا چاہیے تھا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق میئر زہران ممدانی نے حالیہ مہینوں میں یہودی برادری کے ساتھ روابط بڑھانے کی کوشش کی، تاہم فلسطین کے حق میں ان کا مؤقف بدستور برقرار ہے۔