اسحاق ڈار اور مارکو روبیو کی واشنگٹن میں ملاقات، پاک امریکا تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
Web Desk
29 May 2026
واشنگٹن میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کے درمیان دوطرفہ ملاقات ہوئی جس میں دونوں ممالک کے تعلقات اور علاقائی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ملاقات میں پاک امریکا تعلقات میں ہونے والی مثبت پیش رفت پر دونوں فریقوں نے اطمینان کا اظہار کیا۔
مذاکرات کے دوران خطے اور عالمی سطح پر بدلتی ہوئی صورتحال پر بھی تفصیلی گفتگو ہوئی اور باہمی تعاون کے مختلف پہلوؤں کا جائزہ لیا گیا۔
امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے پاکستان کی امن و استحکام کے لیے کی جانے والی سفارتی اور ثالثی کوششوں کو سراہا۔
دونوں فریقوں نے تجارت، سرمایہ کاری، سلامتی اور انسداد دہشت گردی سمیت تمام شعبوں میں تعاون کو مزید فروغ دینے پر اتفاق کیا۔
اس کے علاوہ اعلیٰ سطح روابط کے فروغ اور علاقائی امن و خوشحالی کے لیے مشترکہ مفادات کی بنیاد پر پاک امریکا شراکت داری کو مزید آگے بڑھانے پر بھی اتفاق کیا گیا۔
متعلقہ عنوانات
یورپ کو اپنے دفاع کی زیادہ ذمہ داری خود سنبھالنا ہوگی، امریکا کا واضح پیغام
28 August 2026
پابندیوں کے باوجود تیل کی عالمی منڈیوں تک ترسیل جاری ہے، ایرانی وزیر پٹرولیم
28 August 2026
اسرائیلی فوج کو فنڈز کی کمی کا سامنا، جنگی تیاری متاثر ہونے کا اعتراف
28 August 2026
امریکی طیارہ بردار جہاز تھیوڈور روز ویلٹ مشرق وسطیٰ بھیجنے کا فیصلہ
28 August 2026
امریکا نے کارروائی کی تو ایسا نقصان پہنچائیں گے جو تاریخ میں یاد رہے گا، محسن رضائی
28 August 2026
ایلیٹ سینٹر میں 2 اے ایس آئی دوران دوڑ جاں بحق ، ایک اہلکار ہسپتال منتقل
28 August 2026
حمزہ شہباز سے سابق و موجودہ اراکین اسمبلی اور سینیٹرز کی اہم ملاقاتیں
28 August 2026
حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا
28 August 2026