راولپنڈی: پاکستان اور آسٹریلیا آج پہلے ون ڈے میں آمنے سامنے
Web Desk
29 May 2026
پاکستان اور آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیمیں آج پہلے ایک روزہ بین الاقوامی میچ میں راولپنڈی میں مدمقابل ہوں گی، دونوں ٹیموں نے میچ سے قبل بھرپور تیاریوں کا اظہار کیا ہے۔
راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے اس اہم میچ کے لیے تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں جبکہ دونوں کپتانوں نے ٹرافی کی رونمائی کی تقریب میں شرکت بھی کی۔
پاکستانی ٹیم کے کپتان شاہین آفریدی اور آسٹریلوی کپتان جوش انگلس نے مشترکہ طور پر ٹرافی کی رونمائی کی۔ اس موقع پر دونوں ٹیموں نے بھرپور پریکٹس سیشن میں حصہ لیا۔
قومی ٹیم کے بیٹرز نے نیٹس میں پہلے فاسٹ بولرز اور پھر اسپنرز کے خلاف بیٹنگ کی مشقیں کیں، جبکہ ہیڈ کوچ مائیک ہیسن کھلاڑیوں کو اہم ہدایات دیتے نظر آئے۔
میچ کے لیے پچ کو بھی حتمی شکل دے دی گئی ہے۔ ٹاس شام چار بجے ہوگا جبکہ مقابلہ شام ساڑھے چار بجے شروع ہوگا۔
پری میچ پریس کانفرنس میں شاہین آفریدی نے کہا کہ ہر کھلاڑی کو اپنی کارکردگی بہتر بنانے کی ضرورت ہے اور نوجوان کھلاڑیوں کو مواقع دینا ٹیم کے لیے اہم ہے۔
آسٹریلوی کپتان جوش انگلس نے کہا کہ پاکستان ایک مضبوط ٹیم ہے اور انہیں کسی صورت آسان حریف نہیں سمجھا جا سکتا۔
متعلقہ عنوانات
ایران کیخلاف معاشی جنگ سے امریکا کو کوئی کامیابی نہیں ملے گی، سابق امریکی وزیر دفاع
23 August 2026
النصر کی مسلسل دوسری فتح، آرسنل کا بھی فاتحانہ آغاز
23 August 2026
برطانیہ میں خوفناک ٹریفک حادثہ، 2 پولیس اہلکاروں سمیت 7 افراد ہلاک
23 August 2026
مکہ دفاعی معاہدہ پاکستان کیلئے سٹریٹجک وسعت و علاقائی توازن کا ذریعہ قرار
23 August 2026
امریکی عدالت نے ڈونلڈ ٹرمپ کا 75 ممالک پر عائد ویزا پابندی کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا
23 August 2026
امریکا کی معاشی جنگ میں مدد کرنے والے ممالک کے مفادات کو نشانہ بنائیں گے، محسن رضائی
23 August 2026
روس کے یوکرین پر جوابی حملے زیادہ تکلیف دہ اور تباہ کن ہیں، صدر پوتن
22 August 2026
تجارتی مذاکرات ناکام، کینیڈا کا بھی امریکا پر 50 فیصد ٹیرف لگانے کا اعلان
22 August 2026