LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
مہنگائی کے ستائے عوام کیلئے خوشخبری، پٹرول و ڈیزل مزید سستا ہوگیا بہت جلد پٹرولیم لیوی ختم اور پٹرول سستا کرائیں گے، اشرافیہ اور عام عوام میں بہت بڑا فرق ہے: حافظ نعیم الرحمٰن بیرسٹر گوہر کا سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق سے رابطہ، ملاقات کل ہوگی جولائی میں حادثے کا شکار K2 ایئرویز کے کارگو طیارے کا بلیک باکس تلاش، پاک بحریہ کی سمندر میں تاریخ ساز کامیابی صومالیہ میں ہائی جیک جہاز کیلئے آپریشن، قزاقوں کی فائرنگ سے 3 پاکستانیوں سمیت 5 جاں بحق پاسدارانِ انقلاب کا امریکی عوام کے نام کھلا خط، ٹرمپ پالیسیوں کی مخالفت کا مطالبہ عوامی مینڈیٹ سے اقتدار میں آئے، ہر پالیسی عوام کیلئے ہونی چاہئے: سہیل آفریدی روس میں ٹی یو 95 فوجی طیارہ گر کر تباہ، 6 اہلکار ہلاک پی اے ای سی اور او جی ڈی سی ایل کے درمیان لیتھیم منصوبے پر تعاون کا معاہدہ اسحاق ڈار کی کفایت شعاری اقدامات کے فیصلوں پر عملدرآمد کی ہدایت کیلیفورنیا میں اسلامی تہواروں پر تعطیلات کو سرکاری قرار دیدیا گیا وزیراعظم شہباز شریف برطانیہ کا 4 روزہ دورہ مکمل کر کے وطن روانہ گورنر کے پی کا دہشتگردی کیخلاف مشترکہ کوششوں پر زور، صوبائی حکومت پر تنقید پی ٹی آئی نے 4 اکتوبر کے لانگ مارچ کا لائحہ عمل تیار کرلیا وزیراعظم کا لندن سٹاک ایکسچینج کا دورہ، معیشت مضبوط بنانے کیلئے بہت محنت کی: خطاب

ٹیلر سوئفٹ کے کنسرٹ پر حملے کی منصوبہ بندی کرنے والے شخص کو سزا

Web Desk

29 May 2026

ویانا: بین الاقوامی شہرت یافتہ امریکی گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ کے کنسرٹ پر دہشت گردانہ حملے کی خوفناک منصوبہ بندی کرنے والے مرکزی ملزم کو عدالت نے 15 سال قید کی سزا سنا دی ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق عدالت میں پیش کیے جانے والے 21 سالہ آسٹرین شہری نے اپنے اوپر عائد دہشت گردی کے تمام الزامات کا اعتراف کر لیا ہے۔ واضح رہے کہ اس خطرناک ملزم کو سال 2024 میں ٹیلر سوئفٹ کے طے شدہ کنسرٹ سے محض ایک روز قبل ایک بڑے آپریشن کے دوران گرفتار کیا گیا تھا، جس کے بعد سیکیورٹی خدشات کے باعث کنسرٹ کو فوری طور پر منسوخ کر دیا گیا تھا۔

دورانِ سماعت عدالت کو بتایا گیا کہ ملزم اکیلا نہیں تھا بلکہ ایک باقاعدہ نیٹ ورک کا حصہ تھا۔

عدالت میں کارروائی کے دوران ملزم اور اس کے ساتھی نے نہ صرف ٹیلر سوئفٹ کے کنسرٹ کو نشانہ بنانے کا جرم قبول کیا، بلکہ انہوں نے مشرقِ وسطیٰ کے مختلف علاقوں میں بھی دہشت گردانہ حملوں کی منصوبہ بندی کرنے کا اعتراف کیا ہے۔

عدالت نے جرم کی سنگینی اور عالمی امن کو خطرے میں ڈالنے کی پاداش میں ملزم کو 15 سال قیدِ باجبر کی سزا سناتے ہوئے جیل منتقل کرنے کا حکم دے دیا ہے۔