LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
مہنگائی کے ستائے عوام کیلئے خوشخبری، پٹرول و ڈیزل مزید سستا ہوگیا بہت جلد پٹرولیم لیوی ختم اور پٹرول سستا کرائیں گے، اشرافیہ اور عام عوام میں بہت بڑا فرق ہے: حافظ نعیم الرحمٰن بیرسٹر گوہر کا سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق سے رابطہ، ملاقات کل ہوگی جولائی میں حادثے کا شکار K2 ایئرویز کے کارگو طیارے کا بلیک باکس تلاش، پاک بحریہ کی سمندر میں تاریخ ساز کامیابی صومالیہ میں ہائی جیک جہاز کیلئے آپریشن، قزاقوں کی فائرنگ سے 3 پاکستانیوں سمیت 5 جاں بحق پاسدارانِ انقلاب کا امریکی عوام کے نام کھلا خط، ٹرمپ پالیسیوں کی مخالفت کا مطالبہ عوامی مینڈیٹ سے اقتدار میں آئے، ہر پالیسی عوام کیلئے ہونی چاہئے: سہیل آفریدی روس میں ٹی یو 95 فوجی طیارہ گر کر تباہ، 6 اہلکار ہلاک پی اے ای سی اور او جی ڈی سی ایل کے درمیان لیتھیم منصوبے پر تعاون کا معاہدہ اسحاق ڈار کی کفایت شعاری اقدامات کے فیصلوں پر عملدرآمد کی ہدایت کیلیفورنیا میں اسلامی تہواروں پر تعطیلات کو سرکاری قرار دیدیا گیا وزیراعظم شہباز شریف برطانیہ کا 4 روزہ دورہ مکمل کر کے وطن روانہ گورنر کے پی کا دہشتگردی کیخلاف مشترکہ کوششوں پر زور، صوبائی حکومت پر تنقید پی ٹی آئی نے 4 اکتوبر کے لانگ مارچ کا لائحہ عمل تیار کرلیا وزیراعظم کا لندن سٹاک ایکسچینج کا دورہ، معیشت مضبوط بنانے کیلئے بہت محنت کی: خطاب

معروف شاعر بشیر بدر 91برس کی عمر میں بھوپال میں انتقال کر گئے

Web Desk

28 May 2026

معروف اردو شاعر بشیر بدر طویل علالت کے بعد 91 برس کی عمر میں انتقال کر گئے، ان کے انتقال کی خبر کے بعد ادبی حلقوں میں گہرے رنج و غم کی فضا چھا گئی ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بشیر بدر گزشتہ کئی برس سے دماغی عارضے میں مبتلا تھے اور تقریباً ایک دہائی سے صاحب فراش تھے۔ وہ بھارتی شہر بھوپال میں انتقال کر گئے۔

بشیر بدر جدید اردو غزل کے اہم اور مقبول شاعر مانے جاتے تھے جنہوں نے اپنی شاعری میں محبت، تنہائی، ہجرت اور انسانی جذبات کو نہایت سادہ اور دلکش انداز میں پیش کیا۔

ان کی شاعری عام قاری سے لے کر ادبی حلقوں تک یکساں مقبول رہی اور ان کے کئی اشعار زبان زد عام ہیں۔ وہ اپنی منفرد اسلوب اور سادہ بیان کی وجہ سے اردو ادب میں نمایاں مقام رکھتے تھے۔

بھارتی حکومت نے انہیں ان کی ادبی خدمات کے اعتراف میں پدم شری ایوارڈ سے بھی نوازا تھا۔

ان کے انتقال کے بعد دنیا بھر میں اردو ادب سے وابستہ افراد نے افسوس کا اظہار کیا ہے اور انہیں جدید غزل کا ایک روشن باب قرار دیا جا رہا ہے۔