ٹک ٹاکر جنت مرزا کی عید پر گوشت پیکنگ کی ویڈیو نے نئی بحث چھیڑ دی
Web Desk
29 May 2026
لاہور: پاکستان کی معروف ٹک ٹاکر اور نامور سوشل میڈیا اسٹار جنت مرزا عیدالاضحیٰ کے موقع پر بنائی گئی ایک ویڈیو کے باعث ایک بار پھر شدید تنقید اور ٹرولنگ کی زد میں آ گئی ہیں۔
جنت مرزا نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک ریل (Reel) شیئر کی جس میں وہ عید کے موقع پر قربانی کے گوشت کے ڈھیر کے پاس بیٹھی ہوئی ہیں اور مختلف تھیلوں میں گوشت پیک کر کے تقسیم کرنے کی تیاری کر رہی ہیں۔ ویڈیو سامنے آتے ہی سوشل میڈیا پر ایک نئی بحث چھڑ گئی ہے اور صارفین کی جانب سے ملا جلا ردعمل دیکھنے میں آ رہا ہے۔
جہاں کچھ مداحوں نے ان کے اس عمل کو سراہا، وہیں صارفین کی ایک بڑی تعداد نے ویڈیو میں صفائی اور حفظانِ صحت (Hygiene) کے اصولوں کو نظرانداز کرنے پر شدید برہمی کا اظہار کیا۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ جنت مرزا گوشت پیک کرتے ہوئے انہی ہاتھوں سے بار بار اپنے بالوں کو بھی ٹھیک کر رہی ہیں۔
سوشل میڈیا پر صارفین نے ان کے اس انداز کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے تبصرہ کیا کہ گوشت والے ہاتھ بالوں کو لگانے سے یقینی طور پر گوشت میں بال گرے ہوں گے، جو کہ انتہائی غیر صحت بخش ہے
بہت سے صارفین نے اس ویڈیو کو دکھاوا قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ سب صرف سوشل میڈیا پر سستی شہرت اور ویوز حاصل کرنے کے لیے کیا گیا ہے۔ صارفین کا کہنا تھا کہ اگر نیت صرف گوشت بانٹنے کی ہوتی تو اس طرح کی ویڈیوز بنا کر نمائش نہ کی جاتی۔ یہ پہلی بار نہیں ہے کہ جنت مرزا اپنی کسی ویڈیو کی وجہ سے تنقید کا نشانہ بنی ہوں، تاہم عید کے موقع پر اس ویڈیو نے انٹرنیٹ پر ایک نئی بحث کو جنم دے دیا ہے۔
متعلقہ عنوانات
بھارتی پلے بیک گلوکار جوبین نوٹیال کے ہاں بیٹےکی پیدائش
29 September 2026
عاطف اسلم کو جرمنی میں برلن بڈی بیئر سے نواز دیا گیا
29 September 2026
سلمان خان کا جعلی اے آئی ویڈیوز بنانے والوں کو جیل بھیجنے کا مطالبہ
29 September 2026
1 سال تک میں بینائی سے محروم رہا: حسن شہریار
28 September 2026
ٹیلر سوئفٹ سب سے زیادہ وی ایم اے ایوارڈز جیتنے والی فنکارہ بن گئیں
28 September 2026
جو گھر پہلے ہی ٹوٹ گیا ہو اسے کوئی نہیں توڑ سکتا، گووندا کی گرل فرینڈ کا انکی اہلیہ کے بیان پر ردعمل
28 September 2026
پاکستان کا نام روشن کرنے والی ڈیزائنر سے انٹرویو میں جم کے کپڑوں پر سوال، نادیہ خان تنقید کی زد میں
27 September 2026
ایک دن میں ایک کروڑ خرچ، ڈکی بھائی اور عروب جتوئی کو تنقید کا سامنا
27 September 2026