LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
عوام حکمرانوں کی عیاشیوں کا بوجھ اٹھا رہے، ملک میں دہرا نظام نہیں چل سکتا: حافظ نعیم وزیراعظم سے سعودی کاروباری وفد کی ملاقات، سرمایہ کاری پر تبادلہ خیال امریکی صدر کا آبنائے ہرمز سے تمام سمندری بارودی سرنگیں ہٹانے کا دعویٰ شہباز شریف 31 اگست کو کرغزستان کے تین روزہ دورے پر روانہ ہوں گے آزاد کشمیراسمبلی: طارق فاروق سپیکر، احمد رضا قادری ڈپٹی سپیکر منتخب، حلف اٹھا لیا محسن نقوی سے امریکی سفیر کی ملاقات، خطے کی صورتحال پر گفتگو بانی پی ٹی آئی کی رہائی عدالتوں کے ذریعے ہی ہوگی، ججز کے فیصلوں سے امید پیدا ہوئی: علیمہ خان فیلڈ مارشل کا دورہ کامیاب، نتائج جلد سامنے آنا شروع ہو جائیں گے: ایرانی صدارتی دفتر حکومت نے خلوص نیت سے سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل کیا: رانا ثناء اللہ 27 اگست سے مون سون بارشوں کے نئے سلسلے کی پیشگوئی بانی کی ہسپتال منتقلی کا معاملہ، پی ٹی آئی کی توہین عدالت کی درخواست پر اعتراضات دور عمران خان کا علاج: جمائما کی جانب سے برطانوی وزیراعظم اور وزیر خارجہ سے مداخلت کی درخواست غیرت کے نام پر قتل کے مقدمے میں راضی نامہ بھی ملزم کو ضمانت کا حق نہیں دیتا: عدالت امریکا کا H-1B ویزا کیپ پٹیشنز پر ایک لاکھ ڈالر سے زائد فیس عائد کرنے کی تجویز کا اعلان عائشہ وہاب نے امریکی ایوانِ نمائندگان کی نشست جیت لی، کانگریس کا حصہ بننے والی پہلی افغان امریکی خاتون

پیٹرول اور ڈیزل 22 روپے سستا، نئی قیمتیں 381 روپے 78 پیسے اور 380 روپے 78 پیسے مقرر

Web Desk

29 May 2026

وفاقی حکومت نے ایک ہفتے کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کرتے ہوئے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں بائیس، بائیس روپے فی لیٹر کمی کا اعلان کردیا ہے۔

حکومتی اعلامیے کے مطابق نئی کمی کے بعد پیٹرول کی قیمت تین سو اکیاسی روپے اٹھہتر پیسے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی قیمت تین سو اسی روپے اٹھہتر پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ عوام کو معاشی ریلیف فراہم کرنا حکومت کی اولین ذمہ داری ہے اور اسی مقصد کے تحت پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا فیصلہ کیا گیا۔

پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ نئی قیمتوں کا اطلاق رات بارہ بجے کے بعد ہوگا۔

دوسری جانب مٹی کے تیل کی قیمت میں بھی نمایاں کمی کی گئی ہے۔ اوگرا کے نوٹیفکیشن کے مطابق مٹی کا تیل اکتالیس روپے چوالیس پیسے فی لیٹر سستا ہونے کے بعد دو سو بہتر روپے فی لیٹر مقرر کردیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل مٹی کے تیل کی قیمت تین سو تیرہ روپے چوالیس پیسے فی لیٹر تھی۔