زیادہ چینی کھانے کا ایک اور بڑا نقصان دریافت
Web Desk
5 August 2026
عام طور پر یہ مانا جاتا ہے کہ بہت زیادہ میٹھا کھانے سے ذیابیطس ٹائپ 2 اور ہائی بلڈ پریشر کا خطرہ بڑھتا ہے، تاہم اب طبی ماہرین نے زیادہ میٹھا کھانے کی عادت کا ایک اور بڑا نقصان دریافت کر لیا ہے۔ سائنسی جریدے نیوٹریشنز (Nutrients) میں شائع ہونے والی ایک تحقیق کے مطابق، اگر کوئی فرد دمہ (Asthma) کے مرض میں مبتلا ہے تو چینی کا زیادہ استعمال اس مرض کی شدت کو بڑھا سکتا ہے اور مختصر المدت کے لیے پھیپھڑوں کا ورم (سوجن) بدتر کر کے الرجی کے دورے کا خطرہ بڑھا دیتا ہے۔
تحقیق کے دوران چوہوں کو میٹھے دودھ کی رسائی دی گئی تو محض دو ہفتوں کے اندر ان میں منفی اثرات ظاہر ہونا شروع ہو گئے۔ محققین کے مطابق یہ اپنے نوعیت کی پہلی تحقیق ہے جس سے ثابت ہوتا ہے کہ چینی کتنی تیزی سے ورم سے جڑی بیماریوں کو شدید بناتی ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ چینی مدافعتی نظام کا توازن بگاڑ کر ورم کو متحرک کرتی ہے، اس لیے بالخصوص دمہ سے متاثرہ افراد اور بچوں کو میٹھے کے زیادہ استعمال سے پرہیز کرنا چاہیے۔
متعلقہ عنوانات
غریب گھرانوں کے نوجوانوں میں کھانے کی بیماریاں زیادہ عام ہونے کا انکشاف!
13 September 2026
صحت کیلیے ہمارا 14 ماہ کا کام پچھلے 30 سالوں سے بہتر ہے، مصطفی کمال
13 September 2026
بہت گرم چائے سے غذائی نالی کے کینسر کا خطرہ بڑھنے کا انکشاف
13 September 2026
بنگلہ دیش میں خسرے سے ایک ہزار سے زائد بچے ہلاک
12 September 2026
ہیپاٹائٹس سی کے مریض ایک کروڑ 10 لاکھ سے تجاوز، اسلام آباد سے ملک گیر اسکریننگ پروگرام شروع
12 September 2026
روزانہ ایک انڈے کا استعمال وزن بڑھنے سے روکنے میں مددگار ثابت ہو سکتا ہے
12 September 2026
بنوں میں 8 ماہ کے بچے میں پولیو وائرس کی تصدیق
11 September 2026
ملک بھر کے 115 مخصوص اضلاع میں 21 تا 27 ستمبر ذیلی قومی انسدادِ پولیو مہم کا اعلان
11 September 2026