18ویں ترمیم کے اختیارات نچلی سطح پر منتقل کیے جائیں :خالد مقبول صدیقی
Web Desk
20 September 2026
متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے رہنما خالد مقبول صدیقی نے کراچی میں ایک ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ 18ویں ترمیم کے تحت صوبوں کو منتقل ہونے والے اختیارات اور وسائل نچلی سطح پر مقامی حکومتوں اور عوام تک منتقل کیے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں قائم تمام انتظامی یونٹس لسانی بنیادوں کے بجائے محض انتظامی بنیادوں پر تشکیل دیے جانے چاہئیں تاکہ جمہوریت کے حقیقی ثمرات بلا تفریق عام شہری تک پہنچ سکیں۔
خالد مقبول صدیقی نے ریلی کے جمِ غفیر سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایم کیو ایم سیاست کو عبادت سمجھ کر کرتی ہے اور آج شہرِ قائد کے شہریوں نے ایک نیا جمہوری سفر شروع کر دیا ہے۔ انہوں نے عدالتی نظام میں انصاف کی عدم فراہمی اور معاشرے میں خواتین کے حقوق، بالخصوص کاروکاری جیسے بھیانک مسائل پر بھی تشویش کا اظہار کیا۔ انہوں نے اعلان کیا کہ نیو کراچی اور اورنگی ٹاؤن کی ریلیوں کی کامیا بی کے بعد اب ایک اور بڑی ریلی نکالی جائے گی جس کا رخ جلد طے کیا جائے گا۔
متعلقہ عنوانات
ایران کا آبنائے ہرمز میں امریکی ڈرون مار گرانے کا دعویٰ
21 September 2026
محسن نقوی کی ایرانی صدر سے ملاقات، مشترکہ تعاون کو مزید وسعت دینے عزم
21 September 2026
وزیراعظم شہباز شریف کا نیویارک پہنچتے ہی حافظ نعیم الرحمان سے رابطہ؛ لانگ مارچ ملتوی کرنے کی درخواست،
21 September 2026
ٹرین مارچ کو روکا نہیں جا سکتا؛ آئی پی پیز اور ظالمانہ ٹیکسز کے خلاف اسلام آباد کی طرف پیش قدمی جاری رہے گی: حافظ نعیم الرحمان
21 September 2026
وزیراعظم اقوام متحدہ کے جنرل اسمبلی اجلاس میں شرکت کیلئے نیویارک پہنچ گئے
21 September 2026
ڈیزل سستا، پٹرول مزید 4 روپے 61 پیسے فی لٹر مہنگا ہوگیا
21 September 2026
اسحاق ڈار کی فرانسیسی ہم منصب سے ملاقات، تجارت اور تعلیمی روابط بڑھانے پر اتفاق
21 September 2026
قوم کو جینے دو، پٹرول پر جگا ٹیکس کسی صورت قبول نہیں: حافظ نعیم الرحمان
21 September 2026