پی ٹی آئی ایم پی اے کی فائرنگ سے 2 لیویز اہلکار زخمی، مقدمہ درج: ذرائع
Web Desk
20 September 2026
خیبر پختونخوا کے ضلع مالاکنڈ میں پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رکنِ صوبائی اسمبلی (ایم پی اے) شکیل خان اور ان کے گارڈز کی جانب سے فائرنگ کے نتیجے میں 2 لیویز اہلکار شدید زخمی ہو گئے۔ ذرائع کے مطابق واقعے کی ویڈیوز بھی سامنے آئی ہیں جن میں گارڈز کو لیویز اہلکاروں پر فائرنگ کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔ واقعے کی سنگینی کو مدنظر رکھتے ہوئے اعلیٰ سطح پر اس کا سخت نوٹس لے لیا گیا ہے، جس کے بعد ایم پی اے شکیل خان اور دیگر نامزد افراد کے خلاف باقاعدہ ایف آئی آر (FIR) درج کر کے ان کی گرفتاری اور قانون کے مطابق کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ لیویز اہلکاروں پر فائرنگ کے اس واقعے میں ملوث افراد کے خلاف ‘زیرو ٹالرنس’ پالیسی کے تحت بلا تفریق اور سخت ترین قانونی قدم اٹھایا جائے گا اور کسی قسم کی نرمی نہیں برتی جائے گی۔ واضح رہے کہ یہ افسوسناک واقعہ ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب پی ٹی آئی کی جانب سے 27 ستمبر کو اسلام آباد کی طرف مارچ کا اعلان کیا گیا ہے اور پارٹی رہنماؤں کی جانب سے سخت بیانات کا سلسلہ بھی جاری ہے۔
متعلقہ عنوانات
روس میں پارلیمانی انتخابات کے آخری روز ماسکو پر بڑا ڈرون حملہ
20 September 2026
کوئی ریاست دوسری ریاست کیلئے خطرہ نہیں بن سکتی: قطری وزیراعظم
20 September 2026
شمالی کوریا کا تین گھنٹوں میں 2 بیلسٹک میزائلوں کا تجربہ
20 September 2026
نئے صوبوں، صدارتی اور بلدیاتی نظام میں زیادہ دیر نہیں: چودھری جعفر اقبال
20 September 2026
اٹھارہویں ترمیم کے بعد چاروں صوبے 4 آزاد ریاستیں بن گئیں: مصطفیٰ کمال
20 September 2026
الخلیل میں اسرائیلی آباد کاروں کا فلسطینیوں پر حملہ، گاڑی نذر آتش
20 September 2026
جاسم البدیوی کی یو این سیکرٹری جنرل سے ملاقات، علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال
20 September 2026
وزیر بلدیات سندھ ناصر حسین شاہ کی جماعت اسلامی کے مارچ کی حمایت
20 September 2026