LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
روس میں پارلیمانی انتخابات کے آخری روز ماسکو پر بڑا ڈرون حملہ کوئی ریاست دوسری ریاست کیلئے خطرہ نہیں بن سکتی: قطری وزیراعظم شمالی کوریا کا تین گھنٹوں میں 2 بیلسٹک میزائلوں کا تجربہ نئے صوبوں، صدارتی اور بلدیاتی نظام میں زیادہ دیر نہیں: چودھری جعفر اقبال اٹھارہویں ترمیم کے بعد چاروں صوبے 4 آزاد ریاستیں بن گئیں: مصطفیٰ کمال الخلیل میں اسرائیلی آباد کاروں کا فلسطینیوں پر حملہ، گاڑی نذر آتش جاسم البدیوی کی یو این سیکرٹری جنرل سے ملاقات، علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال وزیر بلدیات سندھ ناصر حسین شاہ کی جماعت اسلامی کے مارچ کی حمایت زیلنسکی اور ٹرمپ کا ٹیلی فونک رابطہ، نیویارک میں ملاقات پر اتفاق آبنائے ہرمز، باب المندب بند ہونے سے تیل مہنگا ہوا، مہنگائی سے پوری دنیا پریشان ہے: رانا ثناء اللہ عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں بڑھیں، عوام کی تکلیف کا احساس ہے: علی پرویز ملک 18ویں ترمیم کے اختیارات نچلی سطح پر منتقل کیے جائیں :خالد مقبول صدیقی سکیورٹی پہلے، ملک محفوظ ہوگا تو ترقی بھی ہو گی: سپیکر پنجاب اسمبلی اسلام آباد پہنچنے سے پہلے جماعت اسلامی کے لانگ مارچ میں بریک تھرو کا امکان پی ٹی آئی ایم پی اے کی فائرنگ سے 2 لیویز اہلکار زخمی، مقدمہ درج: ذرائع

جاسم البدیوی کی یو این سیکرٹری جنرل سے ملاقات، علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال

Web Desk

20 September 2026

خلیج تعاون کونسل (جی سی سی) کے سیکرٹری جنرل جاسم محمد البدیوی اور اقوامِ متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس کے درمیان نیویارک میں ایک اہم ملاقات ہوئی ہے۔ خبر ایجنسی کے مطابق، اس ملاقات کے دوران جی سی سی اور اقوامِ متحدہ کے مابین باہمی تعلقات، دوطرفہ تعاون کو مزید مستحکم بنانے اور مشترکہ امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں رہنماؤں نے عالمی و علاقائی سطح پر ہونے والی سیاسی پیشرفت، درپیش چیلنجز کے سفارتی حل اور خطے میں پائیدار امن و استحکام کے فروغ کے لیے جاری کوششوں کا جائزہ لیا۔

ملاقات کے بعد جاری کردہ مشترکہ بیان میں سعودی عرب پر حوثی ملیشیا کے حملوں اور بالخصوص عام شہریوں کو نشانہ بنانے کے اقدامات کی سخت الفاظ میں مذمت کی گئی۔ بیان میں واضح کیا گیا کہ حوثی ملیشیا کی یہ کارروائیاں خطے کے امن و سلامتی کے لیے شدید خطرہ ہیں اور اس قسم کے پے درپے حملے علاقائی استحکام کو سنگین حد تک متاثر کر سکتے ہیں، جس کا فوری تدارک ضروری ہے۔