ننھی بچی کا دنیا کے تمام ڈزنی پارکس دیکھنے کا عالمی ریکارڈ قائم
Web Desk
19 September 2026
امریکہ سے تعلق رکھنے والی 3 سالہ بچی بوٹسی ڈیرنگٹن (Bootsie Derrington) نے انتہائی کم عمری میں ایک شاندار عالمی ریکارڈ قائم کر کے دنیا بھر کو حیران کر دیا ہے۔ ننھی بوٹسی دنیا بھر میں قائم تمام 12 ڈزنی تھیم پارکس (Disney Theme Parks) کا کامیابی سے دورہ کرنے والی دنیا کی کم عمر ترین شخصیت بن گئی ہیں۔ گینیز ورلڈ ریکارڈز کے مطابق بوٹسی نے یہ اہم اعزاز محض 3 سال اور 139 دن کی عمر میں اپنے نام کیا۔
بوٹسی کے اس ایڈونچر کا آغاز 2024ء میں جاپان کے ‘ٹوکیو ڈزنی سی’ سے ہوا تھا، جب وہ اتنی چھوٹی تھیں کہ ٹھیک سے چل بھی نہیں سکتی تھیں۔ تقریباً ڈھائی سال پر محیط اس منفرد سفر میں بوٹسی نے اپنے والدین اور 5 سالہ بھائی بریگز کے ساتھ ایشیا، یورپ اور امریکہ میں واقع ڈزنی کے تمام 12 پارکس کی سیر کی۔ اس تاریخی سفر کا آخری پڑاؤ 14 ستمبر 2026ء کو ‘ڈزنی لینڈ پیرس’ بنا، جہاں گینیز ورلڈ ریکارڈز کے نمائندے ولیم سنڈن نے موقع پر موجود رہ کر باضابطہ طور پر بوٹسی کے اس ریکارڈ کی تصدیق کی۔
متعلقہ عنوانات
پائلٹ نے آسمان میں’مونا لیزا‘ بنا دی، 3 گھنٹے کی پرواز نے دنیا کو حیران کر دیا
19 September 2026
ایک صدی بعد چیتے کے نقش و نگار والی جنگلی بلی کی نئی نوع دریافت
19 September 2026
آوارہ کتوں کیخلاف ایکشن نہ لینےپر مظاہرین نے انتظامیہ کے دفتر میں کتے چھوڑ دیے
18 September 2026
جانی ڈیپ کا فرانس میں منفرد ٹھکانہ، مہنگا ترین گاؤں جو کبھی فروخت نہ ہوسکا
18 September 2026
کتابیں پڑھنے پر پیسے دینے والا ملک
17 September 2026
دنیا کا سب سے لمبا زندہ گھوڑا، برطانیہ کے ’ہیوگو‘ نے ریکارڈ قائم کر دیا
17 September 2026
امریکا: ایک گھنٹے میں 415 کاغذی جہاز بنانے کا ریکارڈ
16 September 2026
فٹبال کھیلتے جنگلی ہاتھی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
16 September 2026