کتابیں پڑھنے پر پیسے دینے والا ملک
Web Desk
17 September 2026
سنگاپور کی حکومت نے شہریوں میں مطالعے کی عادت کو فروغ دینے اور اسمارٹ فونز پر بڑھتے ہوئے ‘ڈوم اسکرولنگ’ (Doomscrolling) کے منفی رجحان کا مقابلہ کرنے کے لیے ایک منفرد پروگرام کا آغاز کیا ہے۔ اس گیمیفیکیشن (Gamification) پروگرام کے تحت روزانہ کم از کم 15 منٹ کتاب کا مطالعہ کرنے والے افراد کو ورچوئل پوائنٹس دیے جائیں گے، جنہیں بعد میں نقد رقم میں تبدیل کیا جا سکے گا۔ حکومت کے اس جدید اقدام کا بنیادی مقصد سوشل میڈیا اور مسلسل اسکرولنگ کے دور میں شہریوں کی توجہ مرکوز کرنے، تنقیدی سوچ اور تخیلاتی صلاحیتوں کو دوبارہ بحال کرنا ہے۔
اس پروگرام کی تفصیلات کے مطابق روزانہ 15 منٹ یا اس سے زیادہ مطالعہ کرنے پر صارف کو 20 ورچوئل سکے ملیں گے، جبکہ ایک دن میں صرف ایک ہی مطالعہ سیشن شمار ہوگا۔ 1,000 سکے مکمل ہونے پر شہری ایک سنگاپور ڈالر حاصل کر سکیں گے، جس کا مطلب ہے کہ ایک ڈالر کی رقم کے لیے مسلسل 50 دن کے مطالعہ سیشن مکمل کرنا ہوں گے۔
نیشنل لائبریری بورڈ کی سربراہ میلیسا ٹام کے مطابق معلومات، خبروں اور ویڈیوز کی بے پناہ بہتات کے اس دور میں گہرے مطالعے کی پائیدار عادت ہمیشہ چھوٹے اور آسان اہداف سے ہی قائم کی جا سکتی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ یہ پروگرام انتہائی سادہ ہدف کے ساتھ شروع کیا گیا ہے تاکہ لوگ بس کے سفر، کھانے کے وقفے یا رات کو سونے سے قبل محض 15 منٹ نکال کر کتاب پڑھنے کی مثبت عادت اپنا سکیں۔ دنیا بھر میں اسمارٹ فونز کے باعث کم ہوتے ہوئے ‘اٹینشن اسپن’ (Attention Span) کے ماحول میں سنگاپور کے اس اقدام کو عالمی سطح پر بے حد سراہا جا رہا ہے۔
متعلقہ عنوانات
لڑکی نے 60 روز تک سو کر 28 لاکھ روپے سے زائد کمالیے
8 November 2026
شارجہ بک فیئر میں جرمن فنکار کا چلتا پھرتا درخت بچوں کی توجہ کا مرکز بن گیا
7 November 2026
خاتون کاروباری شخصیت کا ملازماؤں کو مہنگے فولڈ ایبل آئی فونز کا تحفہ
7 November 2026
بھارت: 50 سالہ شخص دانت صاف کرتے ہوئے برش ہی نگل گیا
6 November 2026
اسلام آباد ایئرپورٹ کے ٹرمینل میں بندر گھس آیا: مسافروں میں حیرت
6 November 2026
10 سال سے زائد کی محنت، امریکی شہری نے دنیا کی سب سے بڑی ربڑ بینڈ بال بنا ڈالی
4 November 2026
90 سالہ جاپانی باڈی بلڈر کی فٹنس نے دنیا کو حیران کردیا
4 November 2026
مرغیاں کھا کھا کر باز موٹی، ماہرین نے ڈائٹ شروع کروا دی
4 November 2026