LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
روس میں پارلیمانی انتخابات کے آخری روز ماسکو پر بڑا ڈرون حملہ کوئی ریاست دوسری ریاست کیلئے خطرہ نہیں بن سکتی: قطری وزیراعظم شمالی کوریا کا تین گھنٹوں میں 2 بیلسٹک میزائلوں کا تجربہ نئے صوبوں، صدارتی اور بلدیاتی نظام میں زیادہ دیر نہیں: چودھری جعفر اقبال اٹھارہویں ترمیم کے بعد چاروں صوبے 4 آزاد ریاستیں بن گئیں: مصطفیٰ کمال الخلیل میں اسرائیلی آباد کاروں کا فلسطینیوں پر حملہ، گاڑی نذر آتش جاسم البدیوی کی یو این سیکرٹری جنرل سے ملاقات، علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال وزیر بلدیات سندھ ناصر حسین شاہ کی جماعت اسلامی کے مارچ کی حمایت زیلنسکی اور ٹرمپ کا ٹیلی فونک رابطہ، نیویارک میں ملاقات پر اتفاق آبنائے ہرمز، باب المندب بند ہونے سے تیل مہنگا ہوا، مہنگائی سے پوری دنیا پریشان ہے: رانا ثناء اللہ عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں بڑھیں، عوام کی تکلیف کا احساس ہے: علی پرویز ملک 18ویں ترمیم کے اختیارات نچلی سطح پر منتقل کیے جائیں :خالد مقبول صدیقی سکیورٹی پہلے، ملک محفوظ ہوگا تو ترقی بھی ہو گی: سپیکر پنجاب اسمبلی اسلام آباد پہنچنے سے پہلے جماعت اسلامی کے لانگ مارچ میں بریک تھرو کا امکان پی ٹی آئی ایم پی اے کی فائرنگ سے 2 لیویز اہلکار زخمی، مقدمہ درج: ذرائع

کوئی ریاست دوسری ریاست کیلئے خطرہ نہیں بن سکتی: قطری وزیراعظم

Web Desk

20 September 2026

قطری وزیراعظم شیخ محمد بن عبدالرحمان الثانی نے اپنے بیان میں زور دے کر کہا ہے کہ کوئی بھی ریاست کسی دوسری ریاست کی سلامتی اور بقا کے لیے خطرہ نہیں بن سکتی۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے خطے نے حالیہ عرصے میں زلزلے جیسی سنگین اور غیر معمولی صورتحال دیکھی ہے، جس نے متعدد ممالک کے امن و استحکام کو شدید خطرات سے دوچار کر دیا ہے۔ اس تناظر میں قطر مسلسل فعال سفارت کاری کے ذریعے خطے میں پائیدار امن، سلامتی اور استحکام کی بحالی کے لیے اپنا کردار ادا کر رہا ہے۔

شیخ محمد بن عبدالرحمان الثانی نے تمام علاقائی ممالک پر زور دیا کہ وہ موجودہ چیلنجز کے حل کے لیے آپسی اختلافات اور سیاسی کشیدگی کو فوری طور پر ختم کریں۔ انہوں نے ریاض پر حوثی ملیشیا کے بیلسٹک میزائل حملے کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے واضح کیا کہ قطری وزارتِ خارجہ نے حوثیوں پر زور دیا ہے کہ وہ سعودی عرب کے خلاف تمام تر جارحانہ حملے فوری طور پر بند کریں۔